11 جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےلودہراں پولیس کلب کا وزٹ کیا اور وہاں گورنمنٹ کنٹریکٹر  مخدوم فیاض حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری عبد اللہ ڈاہا و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں جبکہ مخدوم فیاض حسین کو پریس کلب کے نئے منتخب صدر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


اَفضلُ البشر بعدَ الانیباء، یارِ غار و جانثارِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، سالار صحابہ، اسلام کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء رات 8:30 بجے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت قرآن و نعت مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جبکہ عاشق صحابہ و اہل بیت، بانیٔ دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سیرت صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ پر گفتگو فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

مدنی مذاکرے کے آغاز میں جلوس صدیقی جبکہ آخر میں لنگر صدیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ارشاد نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ” دعا عبادت کا مغز“ ہے۔ (سنن ترمذی، باب الدعوات،جلد ۵،صفحہ ۴۵۶،حدیث نمبر۳۳۷۱،شاملہ)

مسلمانوں کو ہر وقت اپنی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعائیں کرنی چاہیئں۔ دعا سے بگڑتے کام سنور جاتے ہیں۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو دعا مانگنے کے آداب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول “ پڑھنے یا سن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


10 جنوری 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  دینی کاموں کے سلسلے میں سٹی مئیر کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخواہ کا شیڈول رہا۔

دورانِ شیڈول شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قاری شیر زمان اور پی اے مئیر شیراز خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جنوری 2023ء بروز  جمعرات ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈی ایم سی پارک میں ڈپٹی ڈائریکٹر پارک کورنگی طارق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک لانڈھی ٹاؤن معین جت اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک ماڈل ٹاؤن مہتاب خان سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی آفس کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ADC بشیر احمد اور PA to DC عبدالباسط سے ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 جنوری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ، دوران وزٹ عبد الغنی مہر (ایڈیشنل سیکریٹری اقلیتی محکمہ) ،عبد الرشید بروہی (ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ)  اور محمد حنیف نوری (سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ)سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں راہِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی قافلے میں جانے کی نیت پیش کی اسکے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرانے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


11 جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں شعبہ رابطہ بالعلما کے نگران مولانا افضل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے ملک محمد عابد سے ملاقات کی اور انہیں سینئر وائس پریزیڈنٹ وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ساؤتھ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کی نیز فیضانِ مدینہ لودہراں وزٹ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی پی او آفس کوہاٹ ڈسٹرکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ  کیا۔

دورانِ وزٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی پی او عبد الرؤف قیصرانی، سپرنٹنڈنٹ ہدایت خان اور وہاں موجود دیگر عملے سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سابق صدر ڈسٹرکٹ با ر کونسل فیصل آباد چوہدری نوید مختار گھمن کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جبکہ نگران شعبہ نیو سوسائٹیز حاجی غلام الیاس عطاری نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی نیز تدفین کے معاملات بھی ذمہ داران نے سرانجام دی۔

جنازے میں فیصل آباد شہر کے ذمہ داران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ممبر آف پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا ، صدر انجمن تاجران ستیانہ روڈ و چیئرمین یونین کونسل پرویز اقبال کموکا،سابق ایم این اے اعجاز احمد ورک، سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و ایم این اے میاں فرخ حبیب، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے اجمل چیمہ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل علی اختر ورک اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


10 جنوری 2023ء بروز منگل دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سے پاکستان آئے ہوئے نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شب و روز ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ مولانا عمر فیاض عطاری مدنی نے سیّد فضیل رضا عطاری کو ڈیپارٹمنٹ کےحوالے سے بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کے متعلق چند اہم معلومات فراہم کیں نیز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر یوکے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر چکوال میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن وقارالمدینہ عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قاری شکیل چشتی صاحب سے عیادت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے قاری شکیل چشتی صاحب کو بیمار ہونے کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں صبر کرنے اور ہرحال میں اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ ”اے ایمان والو!“ تحفے میں دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)