3جنوری 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے ٹیسٹ مجلس کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران(قاری عمران حسن، قاری سید دانش عطاری، احمد رضا عطاری اور قاری امام بخش عطاری) شریک ہوئے۔

ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن عطاری نے مدنی مشورے میں شریک سینٹرل ٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز 2023ء کے اہداف سے آگاہ کیا ۔ (رپورٹ: سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 3جنوری 2023ءبروز منگل کشمیری بلڈنگ میں شعبہ ایچ آر( اجارہ ) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی مالیات ذمہ دار محمد معین عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکت کی۔

شعبہ اجارہ کے رکن قاری محمد صابر عطاری نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بھائیوں سے مدرسۃُ المدینہ گرلز کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور باہم مشاورت سے آئندہ کے کاموں کے اہداف طے کئے ۔ (رپورٹ: قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جنوری 2023ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں A C کے Students سمیت علاقے کےدیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

ابتداء ً کورس کے معلم نے نماز کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نماز میں تکبیر تحریمہ کا طریقہ کا  سکھایا نیز معلم نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی  کے ذمہ دار سید عاصم عطاری کے والد سید محمد سعید عطاری کے انتقال پر شاہ کوٹ لاہور محلہ غوثیہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم کے لواحقین سمیت مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’فکرِ آخرت ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مرحوم شاہ صاحب سمیت ساری اُمّتِ مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی گئی۔

اس تقریب میں سابقہ ایم۔پی اے رانا محمد ارشد سمیت شہر کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نور جنت سلامت پورہ میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد حمزہ عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز وضو، غسل، تیمم اور نماز کے چند کے ضروری مسائل بتاتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ ٹاؤن نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے زیراہتمام شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے2 جنوری 2023ء کو سابق ایم این اے فکس اٹ پاکستان کے بانی عالمگیر خان سے عمران خان کرکٹ گراؤنڈ گلشن اقبال بلاک 6 کراچی میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے عالمگیر خان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا ۔ بعدازاں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت مختلف پارکس میں آنے والے ماہ فروری 2023 ءمیں پلانٹیشن کے حوالے سے ڈسکشن ہوئی جس پر عالمگیر خان نے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

آخر میں انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: محمد ذکی عطاری ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دارکراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں سابق ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ بلوچ، مشہور و معروف سوشل انٹرپرینیور عمران خان ہاڑا بلوچ اور بلوچی ٹریڈیشنل شاپ کے سربراہ سے دعوتِ اسلامی کوآرڈنیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار کی ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی ذمہ دار نے شخصیات سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص مدنی چینل کے بارے میں بریفنگ دی۔

دورانِ گفتگو صوبائی ذمہ دار نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز صوبۂ بلوچستان میں ایس ایس پی کچھی بولان محمود احمد نوتیزئی کے سسر مرحوم امان اللہ کیانی کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے طلبۂ کرام نے قراٰن خوانی کی۔

معلومات کے مطابق اس دوران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ محمد وقار عطاری نے مرحوم کے لئے دعا کروائی نیز ملک و قوم کی سلامتی اور شہدائے پولیس کے لئے بھی خصوصی دعا کا سلسلہ رہا۔اس موقع پر آفس سپرنٹنڈنٹ پی ایچ ای مالک داد ابڑو اور چیئرمین ریٹائرڈ واپڈا کیسکو حاجی عبدالفتح یوسفزئی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈیرہ الہ یار کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ایس ڈی پی او ڈیرہ الہ یار خاوند بخش کھوسہ سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خاوند بخش کھوسہ کوامیرِ اہلِ سنت کی تصنیف اور شعبہ مکتبۃالمدینہ کی مطبوعہ نماز کا طریقہ تحفے میں دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جعفر آباد کے ذمہ دار غلام حسین عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی سطح پرلوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بلوچستان میں حاجی عبد الوہاب گورگیج کے بیٹے محمد شہزاد گورگیج کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی اور انہیں مبارک  باد پیش کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ریٹائرڈ ڈی آئی جی حیدر بلوچ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر وڈیرہ دیدار سیلاچی سمیت مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔بعدازاں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے دینی کاموں میں درپیش مسائل پر مشاورت کی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں رہائشی لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دورانِ لرننگ سیشن دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”نرمی کی اہمیت“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی دینی ، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔