دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر   لاہور میں قائم مزنگ دارالسنہ میں ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ” 8 دینی کام کی اہمیت “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کو درپیش مسائل کا حل بتایا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو 8دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے اہداف کا اظہار کیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر شرکا میں تحائف تقسیم کئے۔


پچھلے دنوں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات دعوتِ اسلامی کے تحت لاہور میں قائم فیضانِ صحابیات مزنگ میں  2 دن کا لرننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کی تقریبا ً 200 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس لرننگ سیشن میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت ، نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے میں مزید ترقی لانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔

دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شعبہ ذمہ دار نے بھی بذریعہ آڈیو چند اہم مدنی پھولوں سے نوازا اور شعبے کے متفرق مسائل کا حل بتایا۔

اس موقع پر شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے لئے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا دعائیہ صوتی پیغام اسلامی بہنوں کو سنایا گیا جسے سن کر تمام شرکا نے خوشی کا اظہار کیا۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کا عزم کیا۔


یکم جنوری 2023ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن مدنی تربیتی کورس اور 30 دن قراٰن و حدیث کورس کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور حاضرین کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی۔ ) کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے رکنِ شوریٰ، نگرانِ ڈیپارٹمنٹ، صوبائی و ڈویژن ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ گفتگو پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کروانےاور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سمیت دیگر دینی کاموں میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں کو شرکت کروانے کے متعلق ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں میٹنگ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مجلس جامعۃالمدینہ کراچی سٹی کے زیر اہتمام  جامعۃالمدینہ بوائز کنزالایمان گرومندر کراچی میں آج مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کراچی کے تمام ناظمین کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ منانے کے متعلق ناظمین کو مدنی پھول دیئے اور اپنے اپنے جامعۃالمدینہ بوائز میں طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جبکہ شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ بڑھانے کے لئے تمام نگران و ذمہ داران کوشش کریں نیز تمام ذمہ داران خود بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروائیں اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلائیں۔

واضح رہےکہ ہفتۂ ماہنامہ فیضانِ مدینہ 5 جنوری تا 12 جنوری 2023ء تک منایا جائے گا، علمِ دین حاصل کرنے اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں میں شامل ہونے کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کی کسی بھی برانچ سے رابطہ کریں ۔

ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ:

٭سادہ میگزین:1700 ٭رنگین میگزین:2500 ٭انگلش میگزین:3600 ٭عربی میگزین(سال کے 4 میگزین):1200

بکنگ کی معلومات یا شکایت کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:03131139278


گزشتہ روز دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں یورپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد  ہوا جس میں نیو مسلم اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے پر کلام ہوا۔

ذمہ داران نے نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے اُن کی زبان جاننے والی وہ عالمہ اسلامی بہنیں جن کی رہائش دور ہے اُن کی آن لائن اجتماع میں شرکت کرنے پر تبادلۂ خیال کیا ۔


پچھلے دنوں جعفر آباد بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس۔ ڈی۔ پی۔او۔پولیس صحبت پور خادم حسین سے  ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ ُ المدینہ کی مطبوعہ ”نماز کا طریقہ “ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ ریجن کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیاجس میں 8 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی گئی۔

تفصلات کے مطابق ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کو مضبوط کرنےکا ذہن دیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی کی تربیت کے مدنی پھول بتائے ۔

اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دیگر اسلامی بہنوں کو روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی تاکہ اس کی کارکردگی میں اضافہ ہونیز مدرسۃالمدینہ بالغات میں مزید اسلامی بہنوں کے داخلے کروانے پر کلام کیا گیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا آغاز کرنےکے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں جعفر آباد بلوچستان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سابق صوبائی وزیر ،ایم۔ پی۔اے صحبت پور میر سلیم خان کھوسہ کے پرسنل سیکریٹری عطاء اللہ خان کھوسہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت و ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار وقار عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی ۔ اس موقع پر ضلع جعفرآباد کے ذمہ دار سید امدادحسین شاہ بخاری چشتی اور غلام حسین عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


28 دسمبر 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے امام صاحبان و ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، اس مدنی مشورہ میں رکنِ شوریٰ نے امامت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ذمہ داران کی مختلف امور کے حوالے سے تربیت کی ۔(رپورٹ : شعبہ ائمہ مساجد/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ریجن نگران اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا  بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں دعائے حاجات اجتماع کے متعلق گفتگو کی گئی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اللہ کی رضا پر راضی رہنے“ کے موضوع پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں ملک و بیرونِ ملک میں زیادہ سے زیادہ دعائے حاجات اجتماع منعقد کرنے پر مدنی پھول دیئے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ  کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی پر جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی ۔ (رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)