عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا گریجویٹ
کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز کا وزٹ

گزشتہ روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
گریجویٹ کالج مظفر گڑھ کے پروفیسرز نے دورہ کیا جہاں ذمہ داران اسلامی بھائیوں نے
انکا استقبال کیا اور ان سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے فیضانِ مدینہ میں قائم مختلف
ڈیپارٹمنٹس مدنی چینل ، شعبہ تراجم، فیضان آن لائن اکیڈمی اور المدینۃ
العلمیۃ کا تعارف کرواتے ہوئے وزٹ کروایا
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں پروفیسرز
سے تأثرات بھی لئے۔ (رپورٹ : شعبہ
تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
آسٹریلیا میں جاری 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت کا بیان

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت آسٹریلیا میں 3 دن پر مشتمل رہائشی کورس کا انعقاد کیا گیاجس میں
مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے نرمی
اختیار کرنے اور دینی کاموں میں حوصلہ نہ ہارنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بہنوں کی
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ پنجاب کے علاقے رنگ پور
میں شعبہ تعلیم اور شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے اشتراک سے برائٹ ویژن ہائر
سکینڈری اسکول میں جُز قتی نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں نویں ، دسویں جماعت سمیت
فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
کورس کے ذمہ دارا سلامی بھائی نے نماز کی
فضیلت بتائی اور نماز کے اہم مسائل
اسٹوڈنٹس کو سکھائے اسکے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے دینی کاموں کے
بارے میں بتایا اور اس میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ : شعبہ تعلیم/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام خانپور
برانچ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین
و ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا
عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی
ذہن سازی کی نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے 12 دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:
: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی طرف سے 2 جنوری 2023ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں کفن دفن
کورس کا سلسلہ کیا گیا جس میں فیضانِ قرآن وحدیث کورس کے شرکاسمیت
مختلف شہروں سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ایسٹ
ڈسٹرکٹ شعبہ کفن دفن ذمہ داری عزیر عطاری نے’’ غسلِ میت دینے کی فضیلت اور نمازِ جنازہ کی ا ہمیت‘‘ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔ بعدازاں نمازِ جنازہ پڑھنے اور شرعی طریقہ کار کے مطابق غسلِ
میت دینے اور کفن پہنانے کے چند ضروری مسائل بتائے۔(رپورٹ: عزیر عطاری شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کا واربرٹن میں زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کا دورہ

2
جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری
نے واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں شعبہ خدَّامُ المساجد والمدارس کے ذمہ
داران کے ہمراہ زیرِ
تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کا دورہ کیا۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری
کے ہمراہ زیرِ تعمیر جامع مسجد فیضانِ اہلِ بیت کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ
لیا اور اس سلسلے میں تربیتی مدنی پھول دیتے ہوئے پروجیکٹ کی جلد تکمیل کے لئے دعائے خیر کروائی۔ (رپوٹ:
محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
جامعۃ
ُالمدینہ بوائز امینیہ رضویہ واربرٹن
ڈسٹرکٹ ننکانہ میں سنتوں بھرااجتماع

دعوتِ
اسلامی کےزیرِ اہتمام جامعۃ ُالمدینہ بوائز امینیہ رضویہ واربرٹن ڈسٹرکٹ ننکانہ میں 2
جنوری 2023ء کو یومِ قفلِ مدینہ کے موقع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا ۔
اجتماعِ
پاک میں جامعۃ ُالمدینہ کے طلبہ، اساتذہ سمیت مبلغِ
دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری ، امیر سنی علماکونسل مولانا اشفاق احمد رضوی،
رانا محمد افتخار عطاری ، چوہدری ناظم حسین عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔رکنِ شوریٰ نے بیان میں شرکا کو کم
گوئی، اچھی گفتگو کرنے ، خود دار عالمِ دین بننے، تقویٰ و پرہیز گاری اپنانے، علما کے وقار میں اضافہ
کرنے والی چیزوں کو اپنانے اور وسعتِ مطالعہ کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپوٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ
امینیہ رضویہ واربرٹن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عزیز
بھٹی ٹاؤن داروغہ والا لاہور کی جامع مسجد شہدا میں اصلاحِ اعمال اجتماع

دنیا
بھر میں احیائے سنت کا کام کرنے والی دینی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی
جانب سے عزیز بھٹی ٹاؤن داروغہ والا لاہور کی جامع مسجد شہدا میں عظیمُ الشان اصلاحِ
اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں صوبائی
، ڈویژن و ٹاؤن ذمہ دار ان سمیت کثیر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اصلاحِ اعمال اجتماع میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمدفضیل رضا عطاری نے ’’ ذکرُ اللہ کے فضائل‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ نیک
اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔
مزید مدنی
چینل پر چلنے والے سلسلے زندگی سنواریں دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔اس کے علاوہ نیک
اعمال موبائل ایپلیکشن کا تعارف بھی کروایا ۔بعدازاں عاشقانِ رسول میں 72نیک اعمال
کے رسائل تقسیم کیے گئے جبکہ رکنِ شوریٰ نے اجتماعی جائزہ بھی کروایا۔آخر میں بیعت
کا سلسلہ بھی ہوا۔دعا و صلوٰۃ و سلام پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔ (کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
قاری
محمد مصلح الدین صدیقی علیہ الرحمہ کے 41 ویں عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کی جانب سے 01 جنوری 2023 ءبروز اتوار بولٹن مارکیٹ کراچی میں واقع حضرت علامہ مولانا قاری محمد مصلح الدین صدیقی
قادری علیہ
الرحمہ
کے 41 ویں عرس مبارک کے موقع پر قرآن خوانی
کا اہتمام کیا گیا۔
مزار
شریف پر مدرسۃُ المدینہ اقصی مسجد کے طلبہ نے قرآن خوانی کی۔ بعدازاں شعبہ مزاراتِ اولیا
کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری نے ’’مزاراتِ اولیا پر حاضری کے آداب ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ایصالِ ثواب کرنے کا
طریقہ بتایا نیز وہاں موجود زائرین کو بزرگانِ دین کی تعلیمات پر
عمل کرنے کا ذہن دیتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے ذمہ دار حاجی محمد یوسف عطاری
،گلاب شاہ عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: ڈسٹرکٹ ساؤتھ آرام باغ ٹاؤن صدر شہزاد احمد
عطاری شعبہ مزارات اولیاء کراچی سٹی ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد فضیل
عطاری(کراچی) کی حافظ
آباد میں میاں امتیاز احمد سکیورٹی انچارج
ڈی سی آفس کے گھر تشریف آوری ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکن ِشوریٰ نے میاں امتیاز احمد کی اہلیہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت کروائی۔ بعدازاں انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار
کیا۔
اس موقع پر اکاؤنٹ آفیسر شیخ عبدُالنعیم سمیت رکنِ
شوری کے ساتھ شعبہ اصلاحِ اعمال پاکستان مشاورت ذمہ دار
اور صوبائی ذمہ دار بھی موجود تھے۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی
مرکز فیضان ِمدینہ میانوالی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں (ڈپٹی
کمشنر میانوالی محمد عمیر شہزاد، بزنس ٹائیکون سابقہ وفاقی وزیرحاجی عبیدُاللہ خان
شادی خیل ، علی
حیدر نور خان نیازی، ڈی ایس پی CTD میانوالی محمد حسیب اشرف،سینئر ریونیو آفیسرمحمد اقبال خان نیازی،ایس
ایچ او میانوالی صدرمحمد طارق عرفان گوندل) سمیت دیگر مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
مبلغ
ِ دعوت اسلامی نگران ِڈویژن مشاورت نے ’’موت کا آخری قاصد‘‘ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع
کو قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ذکر ودعا اور
صلوٰۃ و سلام پر اجتماع پاک کا اختتام
ہوا۔
اجتماع کے بعد شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کی بین الاقوامی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکیومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی اور فلاحی
خدمات کو بہت زبردست الفاظ میں سراہا۔
مزید مختلف
دینی کاموں کے حوالے سے کلام ہوا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ میانوالی/سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوٹ ادو میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ
برائے شخصیات نے دیگر ذمہ
داران کے ہمراہ ڈی ۔پی۔او۔آفس کا دورہ کیا۔
اس
موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تنویر احمد ملک کو کوٹ ادو تعیناتی پر مبارک باد دی نیز دورانِ
گفتگو انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔ آخر میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائی نے پولیس
افسران کو مکتبۃُالمدینہ کے مطبوعہ کُتب
ورسائل پیش کئے۔
اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ کوٹ ادو انسپکٹر کلیم ُاللہ خان
گاڈی کے دفتر میں حاضری دی اور وہاں عملے سے
ملاقاتیں کرتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کی اصلاحی کتب ورسائل تحفتاً دیئے۔(رپورٹ
: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کوٹ ادو، ڈویژن ڈی جی خان، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)