پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی کے علاقے ملیر میں ایک اسلامی بھائی کے والد صاحب کے انتقال پر ان سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں مرحوم سمیت ساری اُمّتِ مسلمہ کےلئےدعائےمغفرت کروائی۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


03 جنوری 2023ء کو حاجی یعقوب عطاری (نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی سٹی ذمہ دار)  سمیت دیگر ذمہ داران نے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات حاجی یعقوب عطاری نے مدنی کلینک دعوتِ اسلامی کی اوپننگ سرمنی کا دعوت نامہ پیش کیا اسکے علاوہ وہاں موجود دیگر افسران سے بھی ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کراچی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


02 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے ایک وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے  جمال الدین منگن اسپیشل سیکریٹری محکمہ آبپاشی اور بجلی ، امجد علی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بورڈ ، خالد سومرواسٹاف آفیسر ٹو منسٹر فوڈ سندھ اور ساجد حسین پی ایس وزیر محنت اور انسانی وسائل سے ملاقاتیں کیں۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اسکے شعبہ جات کے بارے میں بتایا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر امجد علی کو ”صراط الجنان فی تفسیر القرآن “ سوفٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کی اور اسے پڑھنے کی ترغیب دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی کراچی / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران مختلف پروگرامز اور ایوینٹس  میں شرکت کرتے رہتے ہیں جہاں شرکا کو بُرے اعمال سے بچنے اور اچھے کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 02 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کہروڑ پکا میں شہید کانجو گروپ ملک عبد العزیز بوکا کے پوتے کے عقیقہ پر شرکت کی ۔

ذمہ دار فدا علی عطاری نے اس موقع پر سنتوں بھرا ابیان کیا اور لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اس موقع پرسجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف پیر عاشق رسول شاہ صاحب سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران مختلف پروگرامز اور ایوینٹس  میں شرکت کرتے رہتے ہیں جہاں شرکا کو بُرے اعمال سے بچنے اور اچھے کام کرنے کی ترغیب دلاتے ہیں ۔ اسی سلسلے میں 02 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کہروڑ پکا میں شہید کانجو گروپ ملک عبد العزیز بوکا کے پوتے کے عقیقہ پر شرکت کی ۔

ذمہ دار فدا علی عطاری نے اس موقع پر سنتوں بھرا ابیان کیا اور لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اس موقع پرسجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف پیر عاشق رسول شاہ صاحب سمیت شہر بھر سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات دعوتِ اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 3 جنوری 2023ء کو ساؤدرن افریقہ کے آئمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ’’ امام کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ائمہ کرام کو اچھے اخلاق اپنانے کا ذہن دیتے ہوئے مقامی لوگوں میں دینی کام کرنے کا ہدف دیا اور مختلف دینی کاموں کے حوالے سے نیتیں کروائی۔اس مشورے کو مقامی امام صاحبان کے لئے پرتیگش زبان میں ٹرانسلیٹ بھی کیا گیا۔(رپورٹ : شعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل صدر کینٹ لاہور میں واقع شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے  آفس میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں ضلع ننکانہ کے ذمہ داران، ڈسٹرکٹ نگران قمر سحاق عطاری اور محمد حسنین عطاری اور صوبۂ پنجاب ذمہ دار محمد رضا عطاری شریک ہوئے۔

دورانِ میٹ اپ شعبہ ذمہ دار صوبۂ پنجاب محمد رضا عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر مشاورت کی اور 2023ء کے اہداف کے حوالے سے اہم نکات بتائےجن میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافہ نیز خودکفالت کے لئے بھرپور کوشش کرنا شامل تھا۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کے زیرِا ہتمام 3 جنوری 2023ء بروز منگل کراچی سندھ کے علاقے چنیسر ٹاؤن یوسی 4 میں ماہانہ گیارہویں شریف اور ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوتِ اسلامی کے ٹاؤن، یوسی اور  وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہلِ محلہ نے شرکت کی۔

اس اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اورنعت خواں اسلامی بھائی نے نعت شریف پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا جبکہ یوسی مشاورت ذمہ دار حبیب اللہ عطاری مدنی نے ”نیکی کی دعوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان ذمہ دار نے شرکائے اجتماع کودعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبد القدیر عطاری وارڈ نگران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


خیر خواہی اُمّت کا جذبہ رکھنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 جنوری2023 ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ رابطہ برائےمیڈیکل ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داروں نے شرکت کی۔

سٹی ذمہ دار اسلامی بھائی نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے اور 8جنوری2023 ء بروز اتوار کو ڈاکٹرز میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کرنے نیز امیرِ قافلہ کے اہل اسلامی بھائیوں کی لسٹ تیار کرنے اور ماہانہ میگزین ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کا ذہن دیا ۔

اس کے علاوہ مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرنے کا ہدف دیا اور ہر ڈسٹرکٹ میں 3 رکنی ٹیم بنانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : مومن آباد ٹاؤن نگران حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


3جنوری 2023ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے اطراف میں واقع کشمیری بلڈنگ میں ایچ آر ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذیلی شعبے ٹیسٹ مجلس کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ داران(قاری عمران حسن، قاری سید دانش عطاری، احمد رضا عطاری اور قاری امام بخش عطاری) شریک ہوئے۔

ٹیسٹ مجلس ذمہ دارقاری عمران حسن عطاری نے مدنی مشورے میں شریک سینٹرل ٹیسٹ مجلس کے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےنیز 2023ء کے اہداف سے آگاہ کیا ۔ (رپورٹ: سید محمد رضوان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 3جنوری 2023ءبروز منگل کشمیری بلڈنگ میں شعبہ ایچ آر( اجارہ ) کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی مالیات ذمہ دار محمد معین عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار محمد علی عطاری نے شرکت کی۔

شعبہ اجارہ کے رکن قاری محمد صابر عطاری نے مدنی مشورے میں موجود اسلامی بھائیوں سے مدرسۃُ المدینہ گرلز کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور باہم مشاورت سے آئندہ کے کاموں کے اہداف طے کئے ۔ (رپورٹ: قاری عرفان عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


4 جنوری 2023ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں A C کے Students سمیت علاقے کےدیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

ابتداء ً کورس کے معلم نے نماز کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نماز میں تکبیر تحریمہ کا طریقہ کا  سکھایا نیز معلم نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)