اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل بنگلہ دیش کےشہر نیلفاماری کی گولاہاٹ مسجد میں ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں سیّد پور، راج شاہی اور رنگ پور ڈویژنز سے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے”نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو اپنی نماز درست کر نے کے لئے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو سیّد پور میں عظیم الشان جامعۃالمدینہ بنانے کی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بھائیوں نےنیت کی کہ آنے والی 10 شوال المکرم 1444ھ سے جامعۃالمدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

آخر میں نگرانِ شوریٰ نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ سیّدپور میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جامع مسجد جمیعت الفلاح میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور چٹاگانگ کے علاوہ  دیگر مقامات سے مختلف سطح کے مشاورت نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”سلام میں پہل کرنےاور حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور اسلامی تعلیما ت کو عام کرنے کے لئے سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے، اپنے اخلاق درست کرنے اور چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز بالخصوص اصلاحِ اعمال کورس اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے چٹاگانگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کا اعلان کیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃالمدینہ بوائز اور دارالمدینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی بنگلہ دیش کے شہر سیّد پور تشریف آوری ہوئی جہاں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے پُر جوش انداز میں خوش آمدید کہا۔

معلومات کے مطابق اس دوران سیّد پور کے ایک ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، تاجران اور پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

ابتداءً تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھی گئی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”رزقِ حلال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو رزقِ حرام سے بچنے کی ترغیب دلائی نیز رزقِ حرام کے سبب انسان پر آنے والی مصیبتوں کے بارے میں بتایا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے دورانِ بیان فرمایا کہ اللہ عزوجل نے جتنا رزق ہمارے نصیب میں لکھا ہےاتنا ہی ملے گا، ہمیں چاہیئے کہ ہم اس پر اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نےاپنے بیان میں شرکا کو اپنے بچوں اور گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے/ کروانے، نیک اعمال کرنے اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری سے ملاقات کی۔

واضح رہے اس موقع پر نگرانِ شوریٰ کے ہمراہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عالمی سطح پر دینِ اسلام کے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں میمن برادری اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم بھی پڑھی گئی ۔دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”ایک تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے، تجارت کے اصول اور سود سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔

نگرانِ شوریٰ کا دوران بیان کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اگر کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں تو اس میں ایمانداری لے کر آئیں اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔

اجتماع کے اختتام پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ، مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیرات میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوا اور نگرانِ شوریٰ نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری  اور  نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت  مبین عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کی جانب سے 05 جنوری 2023ء کو فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں فری طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدرآباد سندھ کے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں نے 12 ماہ کے مدنی قافلوں والے عاشقانِ رسول کافری چیک اَپ کیا اور انہیں ادویات دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر حضرات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آبا دمیں قائم مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایاگیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا نیز ماہانہ فری میڈیکل کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی نیتیں پیش کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اصلاحِ اعمال کی جانب سے پچھلے دنوں فتح پور میں سحری اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری نے ’’ تہجد کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نفل عبادت کرنے ، 12 دینی کاموں میں عملاً حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ بعد ازاں اسلامی بھائیوں نے سحری کی اور اذانِ فجر کے بعد مسجد کے باہر جاکر اہلِ علاقہ کو نمازِ فجر کے لئے جگایا۔

نمازِ فجر کے بعد تفسیر کا حلقہ ہوااور اشراق و چاشت کی نماز پراجتماع کا اختتام ہوا۔  (رپورٹ: غلام عباس عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام لیہ میں یومِ قفلِ مدینہ کےموقع پر اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ و مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران محمد اعظم عطاری نے ’’ دل کی سختی‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار رسالہ مطالعہ کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ: غلام عباس عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام 4 جنوری2023ء بروز بدھ جامع مسجد نرگس صدر کینٹ لاہور میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نگران شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ محمد شاہنواز عطاری نے شعبہ ذمہ داران کی تربیت کی۔

اس موقع پر شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد عالم عطاری نے نگران شعبہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنی اپنی ڈویژنز میں ہونے والے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے اب تک کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا ۔

بعدازاں مبلغ ِدعوتِ اسلامی محمد شاہنواز عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سال 2023 ء کے اہداف کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کو ان اہداف کے پورا کرنے کا ذہن دیا نیز بارہ 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ شعبے کی خودکفالت کرنے کے حوالے سے نکات بتائے ۔

ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے سال 2023 ءکے دیئے جانے والے اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اُمّت کی   خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ محبت بڑھاؤ کی جانب سے 3 جنوری 2023ءکو چنیسر ٹاؤن کراچی کی فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن، یوسی اور وارڈ سطح کے ذمہ داران سمیت اہل محلہ نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب اجتماع میں قاضی رمیز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


5 جنوری 2023ء کو  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی جی خان میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں 63 دن تربیتی کورس کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈی جی خان اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات سمجھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو روزانہ 72 نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز رسالہ نیک اعمال کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک عزائم کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی  کے تحت لاہور میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر عدنان عطاری، قمر عطاری ،مبشر عطاری اور اہل محلہ سمیت دیگرنمازی حضرات نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نگران شعبہ محمد شاہ نواز احمد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا نیز انہیں اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئےاپنے گھروں اور محلوں میں مقدس اوراق کے تحفظ کے لئے باکسز نصب کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں آنے کی دعوت دیتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر اہلِ محلہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


گزشتہ روز  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مکی مسجد میں سب ٹاؤن کے یوسی نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔مدنی مشورے میں سٹی نگران مولانا مظہر عطاری مدنی نے علاقوں میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

اس کے علاوہ 14،13اور15 جنوری2023 ءکے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا اور تمام یوسیز میں 12 دینی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ترغیب د ی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)