پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اس زمانے میں ہمارا سماج کئی بیماریوں میں مبتلا ہے۔ اسی میں سے ایک خطرناک بیماری ہمارے درمیان بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اگر ہم غور کریں گے تو کسی حاجت مند کو بغیر سود(interest) کے قرض( loan) ملنا بہت مشکل ہے۔ لہذا پیارے اسلامی بھائیو ! اس بیماری کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کریں گے ۔

حدیث میں ہے رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں : کُلُّ قَرْضٍ جَرَّ مَنْفَعَۃً فَھُوَ رِباً یعنی قرض سے جو فائدہ حاصل کیا جائے وہ سود ہے۔ (فتاویٰ رضویہ،17/713)

پیارے اسلامی بھائیو! سود قطعی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اس کی حرمت کا منکر کافر اور جو حرام سمجھ کر اس بیماری میں مبتلا ہو وہ فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔ (یعنی اس کی گواہی قبول نہیں کی جاتی) اللہ پاک نے قراٰنِ پاک میں اس کی مذمت فرمائی ہے: اَلَّذِیْنَ یَاْكُلُوْنَ الرِّبٰوا لَا یَقُوْمُوْنَ اِلَّا كَمَا یَقُوْمُ الَّذِیْ یَتَخَبَّطُهُ الشَّیْطٰنُ مِنَ الْمَسِّؕ-ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ قَالُوْۤا اِنَّمَا الْبَیْعُ مِثْلُ الرِّبٰواۘ-وَ اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ-فَمَنْ جَآءَهٗ مَوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖ فَانْتَهٰى فَلَهٗ مَا سَلَفَؕ-وَ اَمْرُهٗۤ اِلَى اللّٰهِؕ-وَ مَنْ عَادَ فَاُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ-هُمْ فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۲۷۵)ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو سُود کھاتے ہیں قیامت کے دن نہ کھڑے ہوں گے مگر جیسے کھڑا ہوتا ہے وہ جسے آسیب نے چھو کر مخبوط بنا دیاہویہ اس لیے کہ انہوں نے کہا بیع بھی تو سُود ہی کے مانند ہے اور اللہ نے حلال کیا بیع اور حرام کیا سُود تو جسے اس کے رب کے پاس سے نصیحت آئی اور وہ باز رہا تو اسے حلال ہے جو پہلے لے چکا اور اس کا کام خدا کے سپرد ہے اور جو اَب ایسی حرکت کرے گا تووہ دوزخی ہے وہ اس میں مدتوں رہیں گے۔(پ3،البقرة : 275)

حدیث شریف کی روشنی میں سود کی مذمت:۔(1)حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ میرے آقا ، شفیعِ روزِ شُمار ، دو عالم کے مالک و مختاربِاذ ْنِ پروردگار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں کہ شبِ معراج میں ایک ایسی قوم کے پاس سے گزرا، جن کے پیٹ کمروں کی طرح (بڑے بڑے) تھے، جن میں سانپ پیٹوں کے باہر سے دیکھے جا رہے تھے۔ میں نے جبرائیل سے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے عرض کی: یہ سود خور ہیں۔(سنن ابن ماجہ ،کتاب التجارات،باب التغلیظ في الربا،3/72،حدیث: 2273)

(2)حضرت سیِّدُنا جابر رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، اس کی تحریر لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت کی اور فرمایا کہ یہ سب (گناہ میں) برابر ہیں ۔( صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ، باب لعن آ کل الربا ومؤکلہ،ص862،حدیث: 106)(3)مکی مدنی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے : بے شک سود کے 72 دروازے ہیں ، ان میں سے کمترین ایسے ہے جو کوئی مرد اپنی ماں سے زنا کرے۔(المعجم الاوسط، 5/227،حديث: 7151)

(4) حضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ جب کسی بستی میں زنا اور سود پھیل جائے تو اللہ پاک اس بستی والوں کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ ( کتاب الکبائر للذھبی،الکبیرة الثانیہ عشرہ، ص69)(5)نبیوں کے سلطان ، سرورِ ذیشان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے : جس قوم میں سود پھیلتا ہے اس قوم میں پاگل پن پھیلتا ہے۔(کتاب الکبائر للذھبی ، الکبیرۃ الثانیۃ عشرۃ ، ص 70)

پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں کیا ہو گیا ہے کیا ہمیں اتنا بھی سمجھ نہیں کہ قرض کے لین دین میں ہم سود جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں اس خطرناک بیماری سے حفاظت عطا فرمائے اور ہمیں قرض حسنہ دینے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 


اللہ پاک نے اپنے بندوں کو حلال رزق تلاش کرنے، کھانے اور حرام سے بچنے کا حکم دیا۔ اور انہیں حرام کردہ میں سے سود بھی ہے۔ سود حرام قطعی ہے، اسے حلال جاننے والا کافر ہے۔ اور کثیر آیات قراٰنی اور کثیر احادیث مبارکہ میں بھر پور سود کی مذمت بیان فرمائی گئی ہے ۔

مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ سود اور اس کا علاج میں کتاب الکبائر للذھبی کے حوالہ سے سود کی مذمت کے متعلق اس طرح حدیث پاک نقل کی ہے۔(1) حضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہُ عنہ سے مروی ہے کہ جب کسی بستی میں زنا اور سود پھیل جائے تو اللہ پاک اس بستی والوں کو ہلاک کرنے کی اجازت دے دیتا ہے۔ ( کتاب الکبائر للذھبی،الکبیرة الثانیہ عشرہ، ص69)

(2) اسی طرح ایک اور حدیث پاک کتاب الکبائر للذھی کے حوالہ سے نقل کی ہے : نبیوں کے سلطان سرورِ ذیشان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے:جس قوم میں سود پھیلتا ہے اس قوم میں پاگل پن پھیلتا ہے۔(سود اور اس کا علاج، ص 16 مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)(3) حضرت سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ پاک کے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے سود کھانے والے، کھلانے والے، اس کی تحریر لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت کی اور یہ سب (گناہ میں) برابر ہیں ۔(4) مکی مدنی آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے: بے شک سود کے 72 دروازے ہیں ، ان میں سے کمترین یہ ہے کہ جو کوئی مرد اپنی ماں سے زنا کرے۔

(5) ایک اور روایت میں سرکار والا تبار، ہم بے کسوں کے مدد گار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان عبرت نشان ہے : سود کے 70 دروازے ہیں ان میں سے کم ایسا ہے جیسے کوئی مرد اپنی ماں سے زنا کرے۔ اعلی حضرت امام اہلسنت مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خان فتاوی رضویہ ج17، ص307 پر اس حدیث پاک کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں: تو جو شخص سود کا ایک پیسہ لینا چاہے اگر رسولُ اللہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ارشاد مانتا ہے تو ذرا گریبان میں منہ ڈال کر پہلے سوچ لے کہ اس پیسہ کا نہ ملنا قبول ہے یا اپنی ماں سے ستر ستر بار زنا کرنا ۔ سود لینا حرام قطعی و کبیرہ و عظیمہ ہے جس کا لینا کسی طرح روا نہیں ہو سکتا۔

اللہ پاک حلال کمانے کھانے اور سود سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور اپنی رحمتوں نعمتوں سے بحر و بر فرمائے۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 


مال میں بے برکتی پیدا کرنے اور اسے حرام کرنے والے اسباب میں سے ایک سبب سود (بیاج) ہے۔ چنانچہ اللہ پاک قراٰنِ کریم میں ارشاد فرماتا ہے: اَحَلَّ اللّٰهُ الْبَیْعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰواؕ- ترجمۂ کنز الایمان: اور اللہ نے حلال کیا بیع اور حرام کیا سُود۔ (پ3،البقرة : 275)

اس آیت میں سود کی حرمت اور سود خوروں کی شامت کا بیان ہے، سود کو حرام فرمانے میں بہت حکمتیں ہیں وہ یہ ہیں: سود کا رواج تجارتوں کو خراب کرتا ہے، سود سے انسان کی طبیعت میں درندوں سے زیادہ بے رحمی پیدا ہو جاتی ہے۔ (تفسیر خزائن العرفان تحت الآیۃ: 275 البقرہ)

ہماری تجارتوں، سَودوں اور معاملات میں سود بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ جس کی بِنا پر شریف، سفید پوش شخص کے لئے آج قرضِ‌حسن ملنا مشکل ترین ہو گیا ہے۔ معاشرے میں رحم دلی اور خیر خواہی کا جذبہ دم توڑ چکا ہے اور اس کے علاوہ اخروی سزائیں الگ۔ لہذا احادیثِ طیبہ کی روشنی میں سود کی مذمت کو پڑھیے۔

(1)پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ميں نے شبِ معراج ديکھا کہ دو شخص مجھے ارضِ مقدس (یعنی بیت المقدس)لے گئے، پھر ہم آگے چل دئيے يہاں تک کہ خون کے ایک دریا پر پہنچے جس میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا اور دریا کے کنارے پر دوسرا شخص کھڑا تھا جس کے سامنے پتھر رکھے ہوئے تھے، دریا میں موجود شخص جب بھی باہر نکلنے کا ارادہ کرتا تو کنارے پر کھڑا شخص ایک پتھر اس کے منہ پر مار کر اسے اس کی جگہ لوٹا ديتا، اسی طرح ہوتا رہا کہ جب بھی وہ (دریا والا)شخص کنارے پر آنے کا ارادہ کرتا تو دوسرا شخص اس کے منہ پر پتھر مار کر اسے واپس لوٹا ديتا، میں نے پوچھا: یہ دریا میں کون ہے؟ جواب ملا: یہ سود کھانے والا ہے۔ (صحیح بخاری، کتاب البیوع، باب اکل ربا و شاھدہ وکاتبہ ،2/14،حدیث: 2085)

(2)آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس قوم میں سود پھیلتا ہے اس قوم میں پاگل پن پھیلتا ہے۔(کتاب الکبائر للذہبی الكبيرة الثانیۃ عشرة، ص 70)(3)حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: بےشک سود کے بہتر (72)دروازے ہیں، ان میں سےکمترین ایسا ہے جیسے کوئی مرد اپنی ماں سے زنا کرے۔(المعجم الاوسط، 5/227،حديث: 7151)(4)تاجدارِ مدینہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم فرماتے ہیں: شبِ معراج میرا گزر ایک قوم پر ہوا جس کے پیٹ گھر کی طرح (بڑے بڑے) ہیں ، ان پیٹوں میں سانپ ہیں جو باہر سے دکھائی دیتے ہیں۔ میں نے پوچھا، اے جبرئیل یہ کون لوگ ہیں ؟ اُنہوں نے کہا، یہ سود خور ہیں۔(سنن ابن ماجہ ،کتاب التجارات،باب التغلیظ في الربا،3/72،حدیث: 2273)

قیامت میں سودخور کی علامت: جو لوگ سود لیتے ہیں، قیامت کے دن ان کی پہچان یہ ہوگی کہ اس دن مردے اٹھ کر سواریوں پر کوئی پیدل اور کوئی آہستہ اور کوئی دوڑتا ہوا زمینِ‌محشر کی طرف چلے گا مگر سود خور اپنے پیٹ کے بوجھ سے چلیں گے۔ اس دن کفار بھی قبور سے اٹھ کر آسانی سے جائیں گے مگر سود خور کو چلنا پھرنا مشکل ہو گا اور یہ ہی قیامت کے دن سود خور کی پہچان ہوگی۔ (تفسیر ِنعیمی، ص 151)

سود و رشوت میں نُحُوست ہے بڑی

نیز دوزخ میں سزا ہوگی کڑی

(5)حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: (سود سے بظاہر) اگرچہ مال زیادہ ہو، مگر نتیجہ یہ ہے کہ مال کم ہوگا۔ (مسندامام احمد بن حنبل،مسند عبداللہ بن مسعود،2/50،حدیث: 3754)

پیارےاسلامی بھائیو! ان احادیث سے سود کی تباہ‌ کاریوں کا اندازہ لگائیے اور کل قیامت میں بارگاہِ الٰہی میں پیشی کے خوف سے لرز جائیے کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سود ہمارے ایمان کو برباد کر بیٹھے اور جہنم ہمیشہ کے لیے ہمارا مقدر بن جائے۔ اللہ پاک ہمیں حلال مال پر قناعت نصیب فرمائے۔ اٰمین بجاہ‌النبی‌الامین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

نوٹ: سود کے متعلق مزید معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ "سود اور اس کا علاج" ضرور مطالعہ فرمائیں)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے رکن مجلس اور کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا سید ساجد عطاری مدنی کی اہلیہ قضائے الہی سے انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ادا کی گئی۔

شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ نماز جنازہ میں مفتی علی اصغر عطاری مدنی، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی، مفتی محمد حسان عطاری مدنی، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری، رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سمیت مرحومہ کے عزیز و اقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ  کنزُ المدارس کی جانب سے 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ فیصل آباد میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے کنزُالمدارس کے تعلیمی نصاب اور امتحانی بورڈ کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کے ساتھ اہم امور پر تبادلہ ٔخیال کرتے ہوئے انہیں شعبے کی مزید بہتری اور کامیابی کے تعلق سے مدنی پھول دیئے ۔

میٹنگ میں HODتعلیمی بورڈ استاذُ الحدیث مولانا گل رضاعطاری مدنی ،کنٹرولر امتحانات استاذُ الحدیث مولانا اسماعیل عطاری مدنی ،HOD آر اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی، نگران ِمجلس ماڈل جامعات المدینہ حامدرضاعطاری مدنی،کنسلٹنٹ جدید علوم ڈاکٹر احمد سعید عطاری مدنی ،HOD تعلیمی امور فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا نعیم بابر عطاری مدنی ، رکنِ شعبہ سید غلام الیاس عطاری مدنی سمیت نگران شعبہ مدارسُ المدینہ قاری لیاقت عطاری اوردیگر معزز ممبرانِ تعلیمی بورڈ و امتحانی بورڈ نے شرکت کی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایک شخصیت کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تلاوتِ قراٰن سے اس حلقے کا آغاز کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصورعطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔آخر میں شرکائے حلقہ نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

15 جنوری 2023ء کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں (دعوت اسلامی) کے تحت اسلام آباد سٹی اور راولپنڈی ڈویژن کے تحت مدنی مشورہ ہوا، جس میں اسلام آباد کے زون ذمہ داران اور راولپنڈی ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے شرکا کامشورہ لیا اور ذمہ داران کو گلی گلی مدرسہ بڑھانے ،نئے علاقوں میں دینی کام شروع کروانے ، قرآن ٹیچنگ ٹرینگ کورس کروانے ، دار السنہ للبنات اور فیضان صحابیات کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی، کارکردگی ذمہ دار راولپنڈی سٹی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ تعلیم خیبر پختونخواہ اور شعبہ ایگریکلچراینڈ لائیو اسٹاک (دعوت اسلامی ) کے اشتراک سے سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں خیبر پختو نخواہ کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز نماز تہجد سے کیا گیا بعد نمازِتہجد ، سنتوں بھرا بیان کا سلسلہ ہوا ، جس میں لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے ” سچی توبہ ، جنت کی نعمتوں اور رجب کے روزوں کے فضائل“ پر بیان کیا۔

عاشقان رسول نے روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے بعد تفسیر سننے /سنانے کا حلقہ لگایا نیز حاضرین کو رسالہ نیک اعمال پُر کرنے اور اس کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی گئی ۔ اس اجتماعِ پاک کا اختتام نمازِ اشراق و چاشت اور صلوۃ و سلام پر ہوا۔ (رپورٹ: ڈاکٹر احمد شہزاد عطاری ، ذمہ دار شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک پر سنلیٹیز لاہور /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینی مسائل سکھانے اور انہیں اسلامی تعلیمات کے بارے میں معلومات دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کی جامع مسجد کولولو میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے شرکا کو تدفین کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا۔

دورانِ کورس رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں سے کورس کے متعلق کچھ سوالات کئے جس کے درست جوابات دینے والے کو  رکنِ شوریٰ نے تحائف بھی دیئے۔(کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کے لئے وقتا فوقتا مختلف کورسز کرواتی ہے اس کام کے لئے دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام ”شعبہ مدنی کورسز“  بنایا گیا ہے۔پچھلے سال 2022ء دسمبر میں اس شعبے کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر مدنی کورسز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مدنی کورسز اور شرکاکی تعداد کا ایک تخمینہ درج ذیل ہے:

نمبر شمار

مدنی کورسز

تعداد مدنی کورسز

تعداد شرکاء

01

فیضان نماز کورس (رہائشی )

72

1,292

02

فیضان نماز کورس (جزوقتی)

419

9,727

03

12 دینی کام کورس (رہائشی)

123

7,631

04

12 دینی کام کورس (جزوقتی)

20

462

05

اصلاح اعمال کورس (رہائشی )

6

101

06

اصلاح اعمال کورس (جزوقتی)

8

251

07

فیضان قرآن وحدیث کورس (رہائشی )

4

111

08

فیضان قرآن وحدیث کورس (جزقتی )

8

650

09

63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی )

5

105

10

جاری مدنی تربیتی کورس

12

220

11

ہفتہ وار مدنی کورسز

782

18,580

12

دیگر مدنی کورسز

88

1,125

مجموعی تعداد مدنی کورسز

1547

مجموعی شرکاء کی تعداد

40,255

(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز پاکستان /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


15 جنوری 2023ء بروز اتوار ڈیفنس کراچی فیز 2 خیابان جامی میں مقامی شخصیت کرنل محمد احسان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس محفلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”ایصالِ ثواب اور فکرِ آخرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنےنیز اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے مرحومہ کے صاحبزادگان سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈیفنس کراچی کے نگران غلام مصطفیٰ عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی  موجود تھے۔(رپورٹ: محمد حماد رضا ڈیفنس کراچی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

16 جنوری  2023ء کو اسلام آباد میں شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ (دعوت اسلامی) کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں راولپنڈی سٹی ، ڈسٹرکٹ اسلام آباد ، ٹیکسیلا ،واہ کینٹ ،حسن ابدال ،اٹک ،جہلم ،چکوال کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

محمد شاہ نواز عطاری(نگران شعبہ تحفط اوراق مقدسہ)اور محمد رضا عطاری (صوبائی ذمہ دار)نے شعبے کے جدول کے حوالے سے جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد بلال عطاری ، راولپنڈی سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ دار /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)