03 جنوری 2023ء کو ڈسٹرکٹ لیہ میں شعبہ  F.G.R.F دعوتِ اسلامی کے تحت فیضان مدینہ ٹی ڈی اے کالونی میں سیلاب زدگان کے امداد کے سلسلے میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔

اس اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شرکا کو تکالیف و مصائب پر صبر و شکر کرنے کا ذہن دیا اور اللہ پاک کی تقسیم پر رضامندی حاصل کرنے کاذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر ڈویژن نگران حاجی محمد اقبال عطاری ، ڈسٹرکٹ نگران لیہ ، ڈپٹی کمشنر لیہ ، چوہدری فرحت رسول اسسٹنٹ کمشنر تحصیل لیہ ، اسداللہ خان رنر ایم۔این۔اے، ملک اویس جکھڑ ، میاں غضنفر علی قریشی ایڈووکیٹ صدر بار اور سیاسی وانتظامی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اجتماعِ پاک میں آنے والے شخصیات نے دعوت اسلامی کے تحت سیلاب متاثرین کسانوں میں کھاد اور گرم بستروں کی تقسیم کاری کے کام کو خوب سراہا اور اپنے تأثرات دیئے۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لیہ ڈویژن ڈی جی خان / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


04 جنوری 2023 ء کو دعوتِ اسلامی کے ایک وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا جہاں ذمہ داران نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا  اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔

اس وزٹ پر ذمہ داران نے طارق احمد قریشی (ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ) ، نوید آرائیں (ڈپٹی سیکریٹری پولیس ) اور دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے  ایکس ڈی جی مظفر محسن صاحب سے انکے گھر پر ملاقات کی ، دورانِ ملاقات نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر مظفر محسن نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت پیش کی۔

اسکے علاوہ لاہور ڈویژن کے ذمہ دار عظیم عطاری نے ضلع لاہور کی ایک مسجد میں ذمہ داران کا دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔( رپورٹ: محمد ندیم عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، لاہور / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


02 جنوری 2023ء کو قصور میں لاہور ڈویژن کے ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ و تحصیل ذمہ داران نے شرکت  کی۔

ذمہ دار محمد عظیم عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا نیزاپنے اپنے علاقوں میں مزید دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا ۔ ( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ڈویژن ڈسٹرکٹ قصور / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


بلوچستان سے آئی ہوئی قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع سبی کے صدر ملک ساجد جان بنگلزئی اور ملک شہزاد بنگلزئی  نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس وزٹ کروایاجس میں انہیں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، اسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ)، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی ۔

اس دوران شخصیات کی ملاقات مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبدلحبیب عطاری سے بھی ہوئی جبکہ ذمہ دران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔

معلومات کے مطابق ملک ساجد خان بنگلزئی نے اپنے تاثرات میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ اور عالمی سطح پر دعوتِ اسلامی کی ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا نیز انہوں نے دعوتِ اسلامی کو  خراج تحسین پیش کرتے ہوئے  عملی طور پر دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی نیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

4 جنوری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی قافلہ کےشرکا و  ذمہ داران کے لئے تربیتی سیشن ہوا جس میں دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلمومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4جنوری 2023 ء بروز بدھ کشمیری  بلڈنگ نزد فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایچ آر کے تحت بین الاقوامی سطح کے ایچ آر ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری نے مختلف ممالک میں شعبے کی جانب سے ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور محمد طارق عطاری اور محمد محسن عطاری مدنی کو آئندہ کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ : رضوان شاہ عطاری مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے طرف سے یوسی 8، وارڈ ـ 2، چنیسر ٹاؤن اشرف مسجد ٹی پی 2 میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں یوسی نگران ، وارڈ ذمہ دار اور اہلِ محلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں مولانا عاطف رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اورشرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرے میں آنے کی دعوت دی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : اشفاق عطاری مدنی چنیسر ٹاؤن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینِ اسلام  کی سر بلندی کے لئے کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 4 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

حیدرآباد میٹروپولیٹن سٹی کی تمام مینجمنٹ اور عطیات بکس ذمہ داران کا مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے لیا ۔ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے۔

اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دارنے بھی اسلامی بھائیوں کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے انہیں اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپوٹ : فرحان عطاری ڈویژن ذمہ دار ڈونیشن بکس ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں قبائلی رہنما میر بہادر خان کرد کی بھتیجی اورمیر مشاہد حسین کرد کی بہن کے انتقال پر صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے لواحقین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے شخصیات سے تعزیت کی اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن بھی دیا۔ آخر میں میر غلام حسین کرد کی والدہ اور ان کی بیٹی کی لئے دعا ئےمغفرت کروائی اور لواحقین کو صبر کرنے کی ترغیب دی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجر حضرات شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے کی ابتدا تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے ہوئی۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکا کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے نیز گناہوں سے بچنے اور نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی ترغیب دلائی ۔

اس کے علاوہ اپنی اولاد کو دینی تعلیم سکھانے انہیں حافظِ قرآن بنانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا ۔مزید نگران ِپاکستان مشاور ت نے فرمایا کہ نیک اولاد اللہ پاک کے قرب کا ذریعہ بنتی ہے جس کا مرنے کے بعد قبر میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔ دعا صلوۃ و سلام پر حلقے کا اختتام ہوا ۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے شخصیات سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کےتحت   کراچی کے علاقے ملیر کی مدینہ مسجد میں قائم مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسۃُ المدینہ بوائز کی مجلس سمیت مدرسین و ناظم صاحب نے شرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اس سلسلے میں شخصیات سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا اور شرعی رہنمائی کے ساتھ جلد تعمیراتی کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور کوششیں کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)