شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت
ماہِ دسمبر میں عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر
اسلامی بہنوں کے درمیان شعبہ تعلیم سے متعلق جن ملکوں میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن میں سے بعض یہ ہیں:یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی، تنزانیہ۔
ماہِ دسمبر 2022ء میں شعبہ تعلیم للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت یوکے،
ساؤتھ افریقہ ، ماریشس، ترکی ، تنزانیہ اور نیپال
میں کل منسلک ادارے 45 ہیں جن
میں سے 10 اداروں میں ماہانہ اور 13اداروں
میں ہفتہ وار درس ہوتا ہے جبکہ2 اداروں میں
ایک گھنٹہ 12 منٹ کے مدرسۃ المدینہ بالغات اور 2 اداروں میں 30 منٹ کے مدرسۃ
المدینہ بالغات لگتے ہیں۔
معلومات کے مطابق اس ماہ
مختلف اداروں کی شخصیات جو دعوتِ اسلامی
کے شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 1 ہزار 168 تھی جن میں سے 81 شخصیات
اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی سعادت
حاصل کی ۔
اسی
طرح شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے 3 خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جس میں شرکا کی تعداد 90 تھی۔
اس کے علاوہ 33 شخصیات اسلامی بہنوں سے نیک اعمال رسائل وُصول کئے گئے اورشخصیات اسلامی
بہنوں کے گھروں میں 26 سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے نیز 14 شخصیات اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے ماہانہ
میگزین ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی سالانہ بکنگ کروائی۔