5 ربیع ُالآخر , 1446 ہجری
26دسمبر
2022ء تا 02 جنوری 2023ء کراچی
میں ایک ہفتہ پر مشتمل جزوقتی روحانی علاج کورس کا انعقاد ہوا جس میں کراچی سٹی سے آنے والے مختلف عاشقانِ
رسول نے تربیت حاصل کی۔
شعبہ
روحانی علاج کورس کے معلم محمد زاہد عطاری اور طارق عطاری نے تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز دم کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور احتیاطیں بتائیں۔ بعدازاں
شعبے کا دینی کام کرنے حوالے سے شرکائے کورس کو تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : سمیر
علی عطاری آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)