دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں تین دن کا روحانی علاج کورس کروایا گیا جس میں اسلام آبادسٹی اور ڈویژن راولپنڈی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم محمد عثمان عطاری (شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دَمْ کرنے اور کاٹ والے عمل کا طریقہ اور احتیاطیں بیان کیں۔مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس مدنی پھول بتائے۔ (رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)