شعبہ ڈونیشن بکس للبنات
ملتان کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت
پچھلے دنوں ڈویژن ملتان کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ڈویژن تا ذیلی اور
صوبائی سطح کی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ ڈنیشن بکس للبنات پاکستان سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے ذمہ داران سے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا
جبکہ اسلامی بہنوں کو اپنے اپنے اہداف
پورا کرنے نیز مزید گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے اہداف پر کلام کیا گیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے کے دینی
کاموں میں مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں اور ڈیٹا انٹری کا فالواپ
کیا گیا۔پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری کا چٹاگانگ بنگلہ دیش میں ذمہ داران کے ہمراہ میٹنگ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے
میں بنگلہ دیش کے شیڈول پر تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر سنتوں بھرے بیانات
کئے۔
معلومات کے مطابق دورانِ
شیڈول بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے
ایک میٹنگ ہوئی جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12
دینی کاموں کے متعلق چند اہم امور پرگفتگو کی اور مزید احسن انداز میں دینی کام
کرنے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
چٹاگانگ بنگلہ دیش میں
اسٹوڈنٹس اجتماع کا انعقاد، مختلف اداروں کے طلبہ کی شرکت

دنیا بھر کے مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت چٹاگانگ بنگلہ دیش میں اسٹوڈنٹس اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔
اجتماعِ پاک کا آغاز
قراٰنِ کریم کی تلاوت سے کیاگیا اور نعت
خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں
نذرانۂ عقیدت پیش کر کے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے تربیت کی۔
چٹاگانگ بنگلہ دیش کے جمیعةالفلاح
عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان اجتماع

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ
میں قائم جمیعةالفلاح عید گاہ گراؤنڈ ”درود سلام“ اور ”ہر صحابی نبی
جنتی جنتی“ کی صداؤں سے گونج اٹھا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا
بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام چٹاگانگ بنگلہ دیش کے جمیعةالفلاح عید گاہ گراؤنڈ میں عظیم الشان ہفتہ
وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و جوار کے علاقوں سے کثیر عاشقان رسول
کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے حاضرین کو جھوٹ سے بچنے،
سچ بولنے اور گناہوں سے دور رہنےکی ترغیب دلائی۔
علاوہ نگرانِ شوریٰ
مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے عاشقان رسول کونیوائیر نائٹ پر گناہوں سے
بچنے،مدنی قافلوں میں سفر کرنے اورمدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

28
دسمبر 2022ء کو نگران شعبہ ایگریکلچر
اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن دعوت
اسلامی نے سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد ملک
بھلہ صاحب سے ملاقات کی ، دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف
کروایا بالخصوص شعبہ ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک نے جو سیلاب زدگان کے لئے کیمپس
لگائے اس کے بارے میں آگاہ کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار فرمایا اور آئندہ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں ہر طرح کا تعاون کرنے کی نیت بھی کی ۔
اسکے علاوہ ڈائریکٹر VRI ڈاکٹر انیس ، ڈاکٹر ثاقب حسین ، ڈاکٹر عاصم جنجوعہ ڈیری
ایکسپوآرگنائزر حافظ وسیم اور ڈپٹی سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عثمان سے بھی
ذمہ داران نے ملاقاتیں کیں۔(رپورٹ
: ایگریکلچر اینڈ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ
دعوت اسلامی لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
 - Copy.jpeg)
گزشتہ
روز نگران شعبہ مدنی چینل عام کریں انجم
رضا عطاری کے ہمراہ دیگر ذمہ داران نے میر علی وزیرستان میں پیر عبد اللہ جان
فاروقی حنفی رحمۃُ اللہِ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور انکے ایصالِ ثواب کے
لئے فاتحہ خوانی کی ۔
اس
موقع پر ذمہ داران کی پیر جواد اللہ صاحب سے ملاقات ہوئی انہیں دعوتِ اسلامی اور
اسکے شعبہ جات کے بارے میں بتایا جس پر پیر جواداللہ نے انہیں دعائیں دی اور خوشی
کااظہار کیا۔(رپورٹ : محمد عنایت
عطاری صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
میر علی شمالی وزیرستان میں شعبہ مدنی چینل عام
کریں کے تحت مدنی حلقے کا اہتمام
1( - Copy.jpg)
23 دسمبر 2022ء کو میر علی شمالی وزیرستان ،
الطاف مسجد میں شعبہ مدنی چینل عام کریں کے نگران انجم رضا عطاری نے سیکھنے سکھانے
کے سلسلے میں مدنی حلقے کا اہتمام کیا ۔
اس
مدنی حلقے میں مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی اور نگران شعبہ نے ”سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا او رشرکا کو دعوتِ اسلامی کے ماحول سے وابستہ رہنے اور اپنے
گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد عنایت عطاری صوبائی ذمہ دار خیبرپختونخواہ /
کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
فتح پور ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز
کے تحت فیضانِ نماز کورس کا اختتام
1(.jpg)
29 دسمبر 2022ء کو جامع مسجد رحمت اللعالمین
چک نمبر 112MLفتح پور ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز
دعوت اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
شعبہ کورسز یو سی نگران ، یوسی ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
معلّم شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے کورس کے اختتام پر نماز کے فضائل اور
اسکی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے
کا ذہن دیا، جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی
گئیں۔(رپورٹ : اظہر حسین عطاری ،
معلم شعبہ مدنی کورسز / کانٹینٹ : محمد
مصطفیٰ انیس)
عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم تین روزہ نشست کا اختتامی سیشن
.jpg)
24 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ
تربیتی نشست کے آخری دن نگران شرعی امور مولانا کفیل عطاری مدنی نے مختلف امور میں شرعی
طریقہ کار کی اہمیت اور احتیاطیں بیان کیں۔پروفیسر
زاہد نے پری پرائمری اور پرائمری کے نصاب کا فرق اور ان کی خصوصیات بیان کیں۔انہوں
نے امتحانی نظام ،طریقہ تدریس اور طلبہ کی کارکردگی کی جانچ کے حوالے سے بنیادی
معلومات بھی فراہم کیں ۔آخری دن تربیتی نشستوں میں محمد آصف عطاری،نعمان نور،محمد بلال وارثی نے مختلف دفتری امور
پر تربیت کی اور ذمہ داران کو اپنے اپنے شعبہ جات کی پالیسز اور طریقہ کار بیان کیا۔آخر
میں نگران مجلس فیضانِ اسلامک اسکو ل سسٹم
محمد زبیر مدنی نے اخلاص کے ساتھ ادارے اور دعوت اسلامی کا دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی اورادارے کے
مقاصد اوران کے حصول کے طریقہ کار کو بیان کیا ۔انہوں نے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت اور تنظیمی ذمے داران سے روابط کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔آخر میں
انہوں نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے چند ہدایات بھی دیں ۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)
عالمی مدنی مدکز فیضان مدینہ میں فیضان اسلامک
اسکول سسٹم تین روزہ نشست کا دوسرا دن
 - Copy.jpg)
23 دسمبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تین روزہ
تربیتی نشست کے دوسرے دن انتظامی امور پر ذمہ داران کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ان
نشستوں میں پروفیسر محمد زاہد،سیف الرحمان ، محمد دانش اورعارفین عطاری نے اپنے
اپنے شعبوں کے حوالے سے تربیت کی ، بعدازاں دینیات ڈائریکٹر رضوان مدنی نے شعبہ دینیات کی اہم سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ
شعبہ دینیات طلبہ کو قرآن پاک کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے لئےباکردار
افراد کی تیاری میں بھی سرگرم عمل ہے۔انہوں نے شعبے کے پروگرامزقرآنی تعلیم، تربیہ،ہفتہ
وار تربیہ تھیم اور دینی ایونٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دینی سرگرمیاں
طلبہ کی صلاحیتوں کو جلابخشتی ہیں۔ (رپورٹ
: غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک
اسکول سسٹم ،ہیڈ آفس کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)

کراچی
سے آئے ہوئے بلوچستان کے دورے پر سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری سے سبی
میں دعوتِ اسلامی بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد وقار
عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ملاقات
کی۔
ذمہ داران نے بلال
سلیم قادری کو سبی آمد پر خوش آمدید کہا اور دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے
معلومات دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کا شمارہ بھی تحفے میں
پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری، مدرّس جامعۃُ المدینہ نثار احمد عطاری
مدنی اور شعبہ FGRF
ذمہ دار چاکر خان عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
قبائلی
رہنما صاحبزادہ سعدُاللہ جان باروزئی سےان کے والد کے
عرس پر ملاقات

سبی میں
استاذُالعلماء حضرت علامہ الحاج مولانا مفتی فتح محمد خان باروزئی نقشبندی علیہ الرحمہ
کے
سالانہ عرس مبارک کی تقریب میں بلوچستان کے نامور معروف علمائے کرام، مشائخ عظام نے شرکت کی۔
اس موقع پرصوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ڈسٹرکٹ
نگران محمد اسحاق عطاری اور جامعۃُ المدینہ
کے مدرس نثار احمد عطاری مدنی کے ساتھ ملکر دعوتِ اسلامی کی جانب سے مرکزی رابطہ کمیٹی سنی تحریک قبائلی رہنما
صاحبزادہ سعد ُاللہ جان باروزئی نقشبندی کو ان کے والد گرامی مولانا فتح محمد
باروزئی علیہ
الرحمہ
کے لئے ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جس پر
انہوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ ذمہ داران نے علمائے کرام اور مشائخِ عظام کی خدمت میں حاضری دی اور ملاقات کی۔دورانِ
گفتگو انہیں بین الاقوامی سطح پر ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیں جس پرعلمائے کرام نے
خدماتِ دعوت اسلامی سراہتے ہوئے دعائیں دیں۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)