24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے ڈی پی او آفس کوہاٹ ڈسٹرکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا۔
دورانِ وزٹ شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی پی او عبد الرؤف قیصرانی، سپرنٹنڈنٹ ہدایت خان
اور وہاں موجود دیگر عملے سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے
ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)