عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جنوری  2023ء بروز اتوار راولپنڈی سٹی مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ راولپنڈی سٹی محمد اسلم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کے درمیان ہونے والے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

نگرانِ راولپنڈی سٹی نے خصوصاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تعداد بڑھانے اور نئے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ رمضان اعتکاف نیز بڑی راتوں میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات (شبِ معراج و شبِ براءت) کی ابھی سے تیاری کرنے پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ مدنی مشورے کے مدنی پھولوں کے مطابق 22 جنوری 2023ء کو راولپنڈی سٹی کے تمام اراکینِ مشاورت، شعبہ جات ذمہ داران اور تمام ٹاؤن و یوسی نگران کا تربیتی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔ (رپورٹ: محمد مبشر مدنی کارکردگی ذمہ دار راولپنڈی سٹی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)