گزشتہ روز کولمبو سری لنکامیں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی رفیع الشان عطاری نے دورہ کیا جہاں ڈپٹی میئر کولمبومحمد اقبال سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دورانِ ملاقات عوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ انگلش تحفے میں پیش کی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز کولمبو سری لنکا میں میمن ایسوسی ایشن میں دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کامدنی حلقہ لگا یا جس میں سری لنکا کے ذمہ داران سمیت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی رفیعُ الشان عطاری نے شرکت کی۔

اس مدنی حلقے میں اسلامی بھائیوں نے نعت خوانی کا اہتمام کیا اور سری لنکا میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں نیدرلینڈ کے شہر Weesp میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرا اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”معاشرے میں ہم اپنی زندگی کو کیسے بہتر بناسکتے ہیں ؟اور آخرت کی تیاری کیسے کریں ؟ “ کے عنوان پر گفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس اجتماع میں نیدرلینڈ کے مختلف شہروں سے علمائے کرام اور پاکستانی کمیونٹی کے کاروباری افراد نے شرکت کی ۔ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے خصوصی بیان کیا

24 دسمبر 2022ء کو عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فرانس (France) کے سٹی پیرس (Paris) کے مقامی ریسٹورنٹ میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں فرانس میں تعینات پاکستانی ایمبیسڈر (Ambassador) عاصم افتخار سمیت ایمبیسی (Embassy) کے دیگر اسٹاف اور یورپی ممالک سویڈن (Sweden)، اسپین (Spain) اور اٹلی (Italy) کے مختلف شعبے سے وابستہ افراد، مقامی عاشقان رسول اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نرمی اختیار کرنے اور عفوُو دَرگزر کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔ اجتماع کے بعد رکنِ شوریٰ نے پاکستانی سفیر افتخار عاصم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتب و رسائل تحفے میں دیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ شرکائے اجتماع سے ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔


23 دسمبر 2022ء کو فرانس کے شہر پیرس میں پاکستان کے سفیر برائے UNESCO کے مندوب عاصم افتخار احمد سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے دورانِ ملاقات عوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کاذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ہالینڈ کی ایک مقامی مسجد میں سوال و جواب پر مشتمل نشست کا اہتمام کیا اس تعلیمی سیشن میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے ترکی، مراکشی، سورینامی ، پاکستانی اسلامی بھائیوں اور ڈچ زبان بولنے والے افراد سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے بھی شرکت کی۔

رکن شوریٰ نے شرکاکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنےکا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اجتماعات میں شرکت کرنے اور راہِ خداعزوجل میں سفر کرنے کی نیت کی۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور اسپین سے حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے روٹر ڈیم نیدر لینڈ میں غوثیہ مسجد کے امام و مبلغ مولانا سید افتخار حسین شاہ صاحب سے ملاقا ت کی اور انکی مرحومہ ساس کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر نگرانِ یورپ دعوتِ اسلامی حاجی اُسید رضا عطاری اور حاجی سرفراز عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


25 دسمبر 2022ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں معلم کورس کا انعقاد ہوا جس میں ڈاکٹر محمدشہزادعطاری(گوجرہ)، سینئر سرجن ڈاکٹر عمران(لاہور)،نیوروسرجن ڈاکٹر ناطق (لاہور)، آرتھوپیڈک ڈاکٹر حسن (لاہور)،جنرل فزیشن ڈاکٹر طیّب (لاہور)،میڈیسن ڈاکٹر محمد ساجد(لاہور)، ڈاکٹر آصف سمیت آئمہ مساجد نے شرکت کی۔

لاہور مدنی کورسز ڈویژن ذمہ دار سید فرقان الحق عطاری نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی شعبہ مدنی کورسز کے تحت ہونے والے مختلف فرض علوم پر مشتمل کورسز کروانے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپنے ہسپتالوں اور مساجد میں شعبے کے تحت فیضانِ نماز کورس سمیت دیگر کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمداحمد سیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے تحت 26 دسمبر 2022ء کو تحصیل کلرسیداں راولپنڈی  میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری اور تحصیل نگران کلرسیداں معظم بلال عطاری نے اوراقِ مقدسہ کے تحت نصب کئے گئے باکسز کا وزٹ کیا۔

بعدازاں قریبی مسجد میں مقامی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں سٹی ذمہ دار محمد بلال عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید نئے مقامات پر اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کے لئے نئے باکسز اور ڈرم نصب کرنے کے بارے میں نکات بتاتے ہوئے اہداف دیئے۔ آخر میں 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: خادم اوراقِ مقدسہ محمد اویس عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


26 دسمبر 2022ء کو دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  معاونت برائے اسلامی بہنیں کے ذمہ داران کا ملتان میں مدنی مشورہ ہواجس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار قاری عبدُالماجدعطاری نے دینی کام کرنےکے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز شعبے کی پچھلے ماہ کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کےلئے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ ملتان میں پردے میں موجود پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کا دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں اپڈیٹس نکات سے آگاہ کیا۔ مزید محارم کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن بھی دیا۔(رپوٹ : شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں صوبہ پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی  تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے سیشن کورٹ سبی کے آفس سُپْرِنْٹِنْڈِنٹ سید فرید بخاری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے سید فرید بخاری کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سبی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد اسحاق عطاری بھی ہمراہ تھے۔(رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں سبی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ایس ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محمد وقار عطاری نے ایس ایس پی صاحب کو دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھی نیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران سبی محمد اسحاق عطاری اور سیشن کورٹ سبی کے لائبریرین ملک عبدالباسط بیگ بھی موجود تھے۔ (رپوٹ : محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)