9 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت محلہ نظام پورہ گاؤں وار برٹن میں مسجد انوارِ مدینہ کا سنگ بنیا رکھ دیا گیا۔

اسی سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور کثیر تعدادمیں عاشقان رسول نے شرکت کی۔مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مسجد بنانے کے فضائل و اہمیت“ کے موضوع سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مسجد بنانے کے ساتھ ساتھ اسے عبادت کے ذریعے آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں سادات کرام کے ہاتھوں مسجد کی بنیاد کے لئے اینٹیں رکھی گئیں۔