دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گلشن پارک فتح گڑھ لاہور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور مقامی ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے میں سفر کرنے، دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔