خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 4 جنوری 2023ء کو نشتر بستی کراچی میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آخرت کی تیاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی۔