قاسم
آباد حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ

24دسمبر
2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت قاسم آباد حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے
تحت مدنی مذاکرہ دیکھنے کا سلسلہ ہوا جس میں چئیرمین ماحولیات نثار احمد شیخ ،
حاجی خان سیال، ریوینیو آفیسر شمسُ الدین عباسی ، سپرنٹنڈنٹ ریوینیو سعید میمن اور
زینُ العابدین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
آخر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق عطاری نے شخصیات کو تربیتی مدنی
پھول دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر
شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپوٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات
ڈسٹرکٹ حیدرآباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ڈسٹرکٹ نگران کے ساتھ ڈی پی او
آفس راجن پور میں سیکورٹی انچارج ثاقب دلدارسے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات ذمہ داران نے ثاقب
دلدارکو دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرون
ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں
آگاہی دی اور خلیفہ امیرِ اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی کے
لاہور شیڈول پر ہونے والے اجتماعات کےانتظامی معملات کے حوالے سے گفتگو کی۔اس پر
سیکورٹی انچارج نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپوٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ راجن پور، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

پچھلے
دنوں پنجاب کے شہر ملتان میں قائم دعوت ِاسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس کی ڈویژن ملتان کی مینجمنٹ نے
شرکت کی۔
اس
ٹریننگ سیشن میں
(کاپریٹ ٹرینر) سر
شبیر عالم عطاری (کراچی) نے interaction
skills (بات چیت کی مہارت)کےحوالے
سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی اور عطیات کی وصول یابی کو آسان بنانے کے لئے ڈونرز سے
ملتے وقت interaction
skills کو کیسے استعمال کیا جائے اس کی معلومات
فراہم کیں۔(رپوٹ:
محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
21
دسمبر2022ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز )کی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد
میں ڈویژن کےتمام شفٹ ناظمین کے مدنی مشورے
کا اہتمام کیا گیا۔
مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار عابد حسین عطاری مدنی
نے تعلیمی کیفیت کو بہتر بنانے، طلبہ کو
بہتر سہولیات فراہم کرنے نیز طلبہ اور ناظمین کا رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے شرکا
کی تربیت کی ۔
ساتھ ہی 4 جنوری 2022ء کو شعبے کے تحت ہونے والے تربیتی اجتماع
کی تیاری کے حوالے سے نکات بیان کئے گئے نیز
تربیتی اجتماع کے انتظامات کے متعلق ذمہ داران کا تقرر بھی کیا گیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی
کے تحت 23 دسمبر 2022ء کو شعبہ تحفظِ
اوراقِ مقدسہ کے ڈویژن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ غلہ منڈی پاکپتن
میں تاجران سے ملاقات کی۔
ڈویژن
ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجروں کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و
فلاحی خدمات کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
مزید
ڈویژن ذمہ دار نے تاجر حضرات کو برائی سے بچنے کا ذہن دیا نیز پانچوں نمازیں
باجماعت مسجد میں ادا کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائی نےتاجران کے لئے دعائے خیر کروائی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ (رپوٹ: ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں لاہور اور قصور
ڈویژن مدرسات کی سالانہ ورکشاپ کا انعقاد کیا
گیا جس میں دونوں ڈویژنز کی تمام مدرسات ، تمام ایڈمن اسٹاف اور مجلس ذمہ دار اسلامی بہن سمیت صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس دوران ا راکینِ مجلس تعلیمی
امور ، معاونِ نگران ِ مجلس اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے لئے چند سیشنز ہوئے جس میں مختلف اہم موضوعات(اسلام کی روشن تعلیمات،علم نور ہے وغیرہ) پر تربیت کرنے کے ساتھ ساتھ تدریسی معیار کو مضبوط اور
پروفیشنل کرنے کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد علی عطاری اور مبلغِ
دعوتِ اسلامی ابو منصور عطاری نے بھی اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اصلاحی
موضوعات پر اُن کی تربیت کی۔
ناظم آباد کراچی میں قائم جامعۃالمدینہ
گرلز فیضانِ انبیاء میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

21 دسمبر 2022ء
بروز بدھ ناظم آباد کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ گرلز فیضانِ
انبیاء میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں
صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مختلف امو رپر حاضرین کی
تربیت و رہنمائی کی نیز وہاں موجود طالبات کو اپنی صحت کا خیال رکھنے اور بھرپور انداز میں علمِ دین حاصل کرنے کا ذہن
دیا۔
اجتماع کے اختتام پر صاحبزادیِ
عطار سلمھا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے اجتماع پر
انفرادی کوشش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
محمود آباد کراچی میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ، صاحبزادیِ عطار کی خصوصی شرکت

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت محمود آباد کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں گناہوں سے
بچنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے متعلق مدنی پھول
دیئے جبکہ اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارسے ملاقات کی۔
عمان میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے
سلسلے میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں عمان میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی اور اسلامی
بہنوں کو مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے نیزدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے بہت جلد مدرسۃالمدینہ بالغات اور
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
نگران شوریٰ اور رکن شوریٰ کا برمنگھم ایسٹن میں قائم
دارالمدینہ کی برانچ میں آمد

11
دسمبر 2022ء ایسٹن (Aston) برمنگھم (Birmingham) یوکے
میں دعوت اسلامی کے تحت قائم دار المدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ
میں نگران شوریٰ مولانا حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کی
دیگر ذمہ داران کے ساتھ آمد ہوئی۔
نگران
شوریٰ اوررکن شوریٰ نے دارالمدینہ کی عمارت اورانتظامی امور کا جائزہ لیاجبکہ
متعلقہ ذمہ داران نے انہیں دار المدینہ میں دی جانے والی تعلیم اور مختلف امور پر
رہنمائی دی جس پر نگران شوریٰ نے خوشی کا اظہار کیا۔ وزٹ کے اختتام پر دعا کا
سلسلہ بھی ہوا۔
سابق چیئرمین یوسی
سہجووال زبیر گھگ سے ملاقات، دعوتِ اسلامی کو 10 مرلہ پلاٹ وقف

لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل شرقپور میں سابق
چیئرمین UC سہجووال زبیر
گھگ سے ملاقات کی۔
اس موقع پر تحصیل نگران
حاجی محمد نعمان عطاری نے سابق چیئرمین سے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی
دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی نیز نگرانِ تحصیل نے انہیں اپنے
ڈیرے میں شخصیات اجتماع منعقد کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام
.jpg)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت
بنگلہ دیش جگناتھ یونیورسٹی سینٹرل مسجد
میں اجتماعِ ذکرو نعت کا اہتمام کیا گیا
جس میں یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر جناب عتیق الرحمٰن ، مختلف شعبہ جات کے طلبۂ
کرام سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اجتماعات و مدنی
مذاکروں میں شرکت کرنے کی بھی دعوت دی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)