گزشتہ روز کے پی کے مردان میں شعبہ معاونت برائے  اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن معاونت ذمہ دار ، صوبائی معاونت ذمہ دار اور پاکستان معاونت ذمہ دار نے شرکت کی ۔

ذمہ داران نے گلی گلی مدرسۃُ المدینہ ، مدنی حلقہ اور اسلامی بہنوں کے اجتماع میں اضافے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز ذمہ داران کی تقرر اور ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: طاہر اقبال عطاری پاکستان آفس ذمہ دار معاونت برائےا سلامی بہنیں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کےتحت ڈیفنس کابینہ لاہورمیں قائم شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے آفس میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں گھریلو صدقہ بکس ، تحفظ اوراق مقدسہ اور مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد رضا عطاری اور ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد عالم عطاری نے ذمہ داران کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

مزید ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو سال 2023 ء کے اہداف کے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور ذمہ داران کو ان اہداف کے پورا کرنے کا ذہن دیا نیز 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافے کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے سال 2023ءکے دیئے جانے والے اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیرِ اہتما م 2جنوری2023ء کو الٰہ آباد ڈسٹرکٹ قصور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی۔

محمد عظیم عطاری نے شخصیات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں شعبہ رابطہ برائے شخصیت کا اپڈیٹ اسٹریکچر سمجھاتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا نیز آئندہ کے لئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد عاصم عطاری کارکردگی ذمہ دار ڈسٹرکٹ قصور ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


6 جنوری 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کرے کے تحت لطیف آباد نمبر 5کی جامع مسجد بلال میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے دینی کام کرنے کے حوالے سے بات ہوئی۔

بعدازاں ذمہ داران نے ایک اسلامی بھائی کے گھر جا کر اُنکی عیادت کی اور انہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا نیز ان کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی ۔ (رپورٹ: محمد شان عطاری ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 6 جنوری 2023ء بروز جمعہ تحصیل نوشہرہ ورکاں مٹو بھاکے گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں سنتو ں بھرا اجتماع ہوا ۔

محمد آفتاب عطاری نے” صدیقِ اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا،بیان کے بعداوراقِ مقدسہ کے فضائل و برکات بتا کر اوراقِ مقدسہ کے تحفظ کا ذہن دیتے ہوئے شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اہلِ علاقہ نے شعبے کے دینی کام میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

اس کے ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے سلسلے میں مختلف ذمہ داران اور دکانداروں سے ملاقاتیں بھی کیں ۔

اس دوران ایک شخصیت نے قرآن محل کے لئے جگہ دینے کی نیت کا اظہار کیا جس پر ذمہ داران نے جگہ کا وزٹ کیا اور مقامی ذمہ داران کو قرآن محل کی تعمیراتی کام کرنے کا طریقہ کار سمجھایا ۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ گوجرانوالہ ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


6 جنوری2023ء  کو شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام قصبہ گجرات میں موجود مدرسۃُالمدینہ بوائز کے طلبہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’اچھی اچھی نیتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان بچوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اس کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ  اصلاحِ اعمال دعوتِ اسلامی کی جانب سے 6 جنوری2023ء کو ڈی جی خان میں تہجداجتماع منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

تہجداجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی غلام عباس عطاری نے’’ تہجد کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور نفل روزے رکھنے کی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں روزہ رکھنے والے عاشقانِ رسول نے سحری کی جبکہ اذانِ فجر کے بعد اسلامی بھائیوں نے علاقے میں فجر کی نماز کے لئے اہلِ محلہ کو جگایا۔بعدِ نمازِ فجر تفسیر سننے سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک کی چند آیتوں کی تفسیر پڑھ کر سنائی نیز اشراق و چاشت پر اس اجتماعِ پاک کا اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت 6 جنوری2023ء قصبہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اصلاحِ اعمال ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ڈی جی خان اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے 72 نیک اعمال پرعمل کرنے اور کروانے کے متعلق ذہن سازی کرتے ہوئے ذمہ داران کی تقرریاں کرنے کا ہدف دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتما م 5 جنوری2023ء کو ڈی جی خان میں قائم مدرسۃ ُ المدینہ بوائز میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈی جی خان اصلاح اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے ’’ اچھی اچھی نیتیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبہ کو رسالہ نیک اعمال میں موجود سوالات سمجھائے اور روزانہ اس رسالے کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی  میں 4 جنوری 2023 ءبروز بدھ شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کے ذمہ داران میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں مدرسۃ ُالمدینہ بالغان کی مجلس و قاری صاحبان نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور انداز میں دینی کام کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے  ذمہ داران کی دعوت پر شخصیات نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں موجود شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور ان میں ہونے والے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی ۔

بعدازاں شخصیات نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا جس پر شخصیات نے خدمات ِ دعوت ِاسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے تاثرات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


31 دسمبر2023ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضانِ مرشد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کو طھارت کے متعلق شرعی احکام سیکھائے اور اسلامی بھائیوں کو مزید علم ِدین حاصل کرنے کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)