پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تھانہ عیسیٰ خیل میں اجتماع میلاد کا انعقاد ہوا جس میں محکمۂ پولیس کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی ۔

شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نماز کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کےحوالے سے معلومات فراہم کیں۔بعدازاں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع آنے کی دعوت دی جس پر شرکا نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او عیسیٰ خیل،فیض حمید خان روکھڑی ودیگرتفتیشی افسران،محرر اسٹاف اور پولیس اہلکار بھی وہاں موجود تھے۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ تحصیل عیسیٰ خیل/ڈسٹرکٹ میانوالی سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)