27 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈین (Dean) ایچ او ڈی (HOD) اور کثیر تعداد میں ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


28 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی انتظامیہ، پروفیسرز اور میڈیکل سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردری کرنے، سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے نگران ڈویژن راجہ جنگ مشاورت محمد شاہ نواز عطاری کی والدہ رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں راجہ جنگ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں اہل علاقہ، عزیز واقارب اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران شریک تھے۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے رکن شوریٰ حاجی بلال عطاری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جامعۃ المدینہ میں چائنیز لینگویج کا پریڈ رکھنے، ایڈوانس چائنیز کورس میں مزید ایڈمشنز اور دیگر ممالک میں چائنیز لوگوں تک نیکی کی دعوت کیسے پہنچائی جائے اس پر کلام ہوا اور نئے اہداف طے کئے گئے۔ 


اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) دعوت اسلامی کے اسکالرز نے کراچی میں ماہر رضویات پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اسکالرز نے ان کی والدہ کے انتقال پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کاتعزیتی پیغام سنایا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس کے بعد اسکالرز نے پروفیسر صاحب کو دعوت اسلامی کے اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کی تحریری، تصنیفی اور تعلیمی خدمات سے متعلق تفصیلاً بریفنگ دیتے ہوئے المدینۃالعلمیہ کی کتابیں، رسالے، ماہنامہ فیضان مدینہ اردو/ انگلش/ عربی/ ماہنامہ خواتین کے مجلات، شعبہ بچوں کی دنیا کی تحریر کردہ چند اسلامی کہانیوں کے سیٹ اور شعبہ دعوت اسلامی کے شب و روز کی جانب سے جاری کردہ رکن شوریٰ مولانا حاجی شاہد عطاری مدنی صاحب کے لکھے دو رسالے (تذکرہ خلیفہ اعلی حضرت مفتی عبدالواحد صاحب، تذکرہ مستفتیِ اعلی حضرت مفتی عبداللہ ٹونکی صاحب) تحفے میں پیش کیے۔

پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب نے اس موقع پر کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت جو کام کر رہی ہے وہ نہایت قابل ستائش ہے۔ ہم دعوت اسلامی کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کے امیر مولانا الیاس عطار قادری صاحب کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ پاک انہیں صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آخر میں پروفیسر صاحب نے بانی دعوت اسلامی علامہ الیاس عطار قادری صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے نام ایک جوابی ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا اور اسکالرز کے ہاتھ امیر اہلسنت کے لیے کتب کا تحفہ بھی بھجوایا۔ اس موقع پر پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب کے صاحبزادے محمد موسیٰ قادری بھی موجود تھے۔

المدینۃالعلمیہ کے اسکالرز میں مولانا کاشف سلیم عطاری مدنی (ڈائریکٹر شعبہ اعلی حضرت المدینۃ العلمیہ)، مولانا ناصر جمال عطاری مدنی (ڈائریکٹر حدیث ڈیپارٹمنٹ المدینہ العلمیہ)،مولانا گل فراز عطاری مدنی (عربی کتابوں کے سینئر ترجمہ نگار)، ایم فل اسکالر مولانا آصف جہانزیب عطاری مدنی(رکن ڈپارٹمنٹ بچوں کی دنیا)، مولانا عمر فیاض عطاری مدنی(ڈائریکٹر دعوت اسلامی نیوز ویب سائٹ)، مولانا بلال سعید عطاری مدنی (رکن ادارتی مجلس ماہنامہ خواتین دعوت اسلامی) اور اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃالعلمیہ کے لائبریری انچارج مولانا محمد تصور عطاری مدنی شامل تھے۔

پروفیسر مجید اللہ قادری صاحب نے ان تمام اسکالرز کا شکریہ ادا کیا اور تحفے پیش کئے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ کو شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے نگران اسلامی بھائی نے اب تک کی کارکردگی پیش کی اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں بتایا۔ ملاقات میں ہفتہ وار اجتماع کا آغاز، دیگر ممالک کے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے اہداف پر مشورہ بھی ہوا جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے مدنی چینل کے نگران مولانا حاجی اسد عطاری مدنی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں مدنی چینل کی مخصوص ویڈیوز پر سب ٹائٹل وڈبنگ وغیرہ کے ماہانہ اہداف، ٹیم بلڈنگ اور اسٹوڈیو کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا گیااور نئے اہداف طے کئے گئے۔ 


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ لیسٹر Leicester یوکے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایسٹ مڈلینڈز یوکے ریجن کے نگران حاجی اشرف عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نئے اہداف طے کئے اور آئندہ تین ماہ کی منصوبہ بندی کی جبکہ مقامی علاقوں میں دینی کام کو کیسے بڑھایا جائے اس پر تبادلۂ خیال کیا۔


ربطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں یکم فروری 2022ء بروز منگل میرپور خاص برکت گوٹھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقائی نگران سمیت دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار ندیم رضا عطاری مدنی نےذمہ دار اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والے عاشقانِ رسول کی تعداد بڑھانے اور مسجدوں میں رات اعتکاف کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: ربطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ  میں قائم جامعہ قادریہ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ ممتاز عالم دین، مصنف کُتُب کثیرہ علامہ مفتی ظریف القادری مد ظلہ العالی سے ملاقات کی۔

اس دوران رکن شوریٰ نے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کے نصابِ تعلیم اور نظامِ امتحانات پر مشتمل کتاب تحفے میں دی جس پر انہوں نے اظہارِ مسرت کیا۔ (رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ سلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دورہ حدیث (Final Year) کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کروایا اور طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں کنسلٹنٹ و لیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری صاحب نے طلبۂ کرام کی ایجوکیشنل اور Enhasment skills کو بہتر کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عاشقان رسول کو دینی تعلیمات سے وابستہ کرنےاور نیکی کی دعوت عام کو کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً دنیا بھر میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔دعوت اسلامی کا نہایت اہم ”شعبہ مدنی قافلہ“ مدنی قافلے کے شیڈول بنانے میں دنیا بھرکے مقامی سرکاری چھٹیوں کو مدنظر رکھتاہے تاکہ عاشقان رسول علم دین سیکھنے کے لئے بآسانی مدنی قافلے میں سفر کرسکیں۔

پاکستان میں بھی ماہ فروری 2022ء میں 4 اور 5 تاریخ کو سرکاری طور دو چھٹیاں آرہی ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان بھر سے 4، 5 اور 6 فروری کو تین دن کے مدنی قافلے سفر کریں گے۔ ان مدنی قافلوں میں عاشقان رسول کو نہ صرف علم دین سیکھنے کا موقع میسر آئے گا بلکہ اسلاف کرام رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کی سنت پر عمل کرتے ہوئے نیکی کی دعوت کو عام بھی کرسکیں گے۔

شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ بھی بارہا مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب ارشاد فرماتے رہتے ہیں ۔

ایک مدنی مذاکرے میں مدنی قافلے کے حوالے سے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے جذبات کا اظہار کچھ یوں فرمایا کہ دعوت اسلامی میں میرا پسندیدہ ترین کام ”مدنی قافلہ“ ہے اور میں بھی مدنی قافلے والا ہوں کیونکہ ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“ ۔ مدنی قافلہ بہت سے دینی کاموں کا مجموعہ ہے جس میں مدنی انعا م پر عمل، تحصیل علمِ دین اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔