شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹرنیٹ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی عالمی سطح کی ذمہ دار، سینٹرل افریقہ ریجن نگران اور کینیا کی ملک نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے کینیا کے مدرسۃالمدینہ گرلز کو کامیاب بنانے اور طالبات کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مختلف احتیاطوں کے ساتھ دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔