ڈھاکہ یونیورسٹی بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی کے تحت  4 جنوری 2023ء بروز بدھ عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہو اجس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز، پروفیسرز اور دیگر عہدیداران سمیت شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”ایمان کی حفاظت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ نے دورانِ بیان فرمایا کہ اسلام ہمیں اور ہماری عورتوں کو شرم و حیا کا درس دیتا ہے، یہ اسلام کی خوبصورتی ہے، اس کے ذریعے ہمارے نسلوں کی، ہمارے نسب کی اور ہماری عزت کی حفاظت ہوتی ہے۔

نگرانِ شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کو علمِ دین حاصل کرنے، دین کی خدمت کرنے اپنے ایمان کی حفاظت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں نیز اسٹوڈنٹس نے مختلف سوالات بھی کئے جس کے نگرانِ شوریٰ نے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری، نگرانِ بنگلہ دیش مشاورت اور رکنِ بنگلہ دیش مشاورت نے بھی سنتوں بھرے بیانات کئے اور حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔آخر میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)