دنیا بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں ساؤدرن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن ریجن نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔

نگرانِ ساؤدرن ریجن اسلامی بہن نے شرکا اسلامی بہنوں سے ماہانہ کارکردگی فارم کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی نیز نیو مسلم اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ ساؤدرن نے ریجن میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔