دعوتِ  اسلامی کی جانب سے31جنوری 2022ء کو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔ مدنی مشورے میں ابتداًعالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو سہولتیں اور آسانیاں دینے کے متعلق مدنی پھول دئیے۔ بعدازاں دسمبر 2020ء تادسمبر 2021ءکے دینی کاموں کی سالانہ کارکردگی کا تقابل کیا جو مندرجہ ذیل ہے۔

روحانی علاج کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 197

شارٹ کورسزڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 128

شعبہ تعلیم کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 150

شعبہ رابطہ برائے شخصیت کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 186

مکتبہ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 53

محفل نعت کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ: 52

ڈونیشن بکس کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ : 73

فیضان اسلامی کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :34

کفن دفن (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :64

تقسیم رسائل (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :160

فنانس ڈیپارٹمنٹ (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ :210

فیضان آن لائن اکیڈمی (اسلامی بہنیں) کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ:93

جامعۃ المدینہ گرلز کی کارکردگی میں ہونے والا اضافہ:79

اس مشورے میں مختلف شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔مزید 24 جنوری 2022 ءکو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ دارالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے۔


پاکستان کے شہر حیدرآباد ڈویژن ڈسٹرکٹ مٹیاری میں گزشتہ دنوں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت  مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبے کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار شفقت عطاری نے شعبے کے تحت کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے احسن انداز میں کام کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی اور ذمہ داران کی تقرری کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دارنے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی کابینات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا

جس میں (اٹلی، ڈنمارک ،سویڈن، بیلجیم ، جرمنی ، اسپین ، ناروے ، اور ہالینڈ) کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یورپین یونین ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں نکات برائے ماہ رمضان سمجھاتے ہوئے اس سال سالانہ ڈونیشن کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حیدرآباد کی ایک جامع مسجد میں کفن دفن اور نمازِ جنازہ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ کورس ڈویژن ذمہ دار محمد شفقت عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل سکھائے۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 31 جنور ی2022ء کو مدنی ریجن کی  ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں کو بہتر انداز سےدینی کام کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا ۔

٭ دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا ساؤدرن افریقہ ریجن سے متعلق نئی و پرانی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن کے سابقہ و اپڈیٹ دینی کام کا طریقہ کار پر اپ ڈیٹ دیا گیا ۔ 


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام سمندری بابا سرکار کے مزار میں یومِ تعطیل اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ داران نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار کیماڑی سید عامرعطاری، سینٹرل ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد فیضان عطاری، ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار یوسف عطاری، کراچی سٹی ذمہ دار جمیل عطاری اور شاہد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں  نیا آباد میں ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر شادی کے سلسلہ میں محفل ِ نعت کا انعقاد ہوا جس میں گھر کی خواتین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’گناہ سے بچنے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کی ترغیب دلائی ۔

علاوہ ازیں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےآفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کارکردگی کےنظام میں بہتری لانے کے حوالے سے جائزہ لیا اور اور سیز کارکردگی ریکارڈ کےنظام میں بہتری آئے اس پر مشاورت ہوئی۔ مزید آئندہ کے لئے اہداف طے کئے۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی سطح اور یوکے ریجن کی دارالمدینہ کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے یوکے دارالمدینہ کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے اور انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔ 


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مظفر آباد میں اشاروں کی زبان کے کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ کورس اسلامی بھائیوں نے علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کا اہتمام کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں مانگا منڈی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور اقبال ٹاؤن لاہور ذمہ دار محمد ابرار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 4، 5، 6 فروری 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں آئندہ کے اہداف کے حوالے سےذمہ داران نے مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کچا جیل روڈ چونگی امرسدھو لاہور میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالوارث عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وا ر مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے وفد کی ڈپٹی ڈائریکٹر CPEC حویلیاں تاتھاکوٹ سیکشن محمد نواز سے ملاقات ہوئی جس دوران وفد نے انہیں شعبہ خدام المساجد والمدارس سمیت دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے مختلف اہم امور پر گفتگو کی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)