عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کی جامع مسجد جمیعت الفلاح میں ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور چٹاگانگ کے علاوہ  دیگر مقامات سے مختلف سطح کے مشاورت نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”سلام میں پہل کرنےاور حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا کیا اور اسلامی تعلیما ت کو عام کرنے کے لئے سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے، اپنے اخلاق درست کرنے اور چھوٹوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف کورسز بالخصوص اصلاحِ اعمال کورس اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر نگرانِ شوریٰ نے چٹاگانگ میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بنانے کا اعلان کیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز، مدرسۃالمدینہ بوائز اور دارالمدینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)