بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ
میں عظیم الشان اجتماع، میمن برادری اور بزنس کمیونٹی
کی شرکت
عالمی سطح پر دینِ اسلام
کے پیغام کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام بنگلہ دیش کے
شہر چٹاگانگ میں عظیم الشان اجتماع ہوا جس میں میمن برادری اور بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اجتماع
کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ
علیہ و سلم
بھی پڑھی گئی ۔دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران
عطاری نے ”ایک تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے، تجارت کے اصول اور سود سے بچنے“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی، اخلاقی اور شرعی اعتبار سے
تربیت کی۔
نگرانِ شوریٰ کا دوران
بیان کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی اگر کاروبار میں ترقی چاہتے ہیں تو اس میں
ایمانداری لے کر آئیں اور لوگوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔
اجتماع کے اختتام پر
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے شرکا کو بنگلہ دیش میں دعوتِ اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے، جامعۃالمدینہ و
مدرسۃالمدینہ، مساجد اور مدنی مراکز کی تعمیرات میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر
کئی اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔