لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 2جنوری  2023ء بروز پیر دار السنہ صدیق آباد کراچی میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد کیا گیاجبکہ بیرونِ شہر کی اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ اس کورس میں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے والدین کا ادب و احترام کرنےاور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔بعدازاں کورس میں شریک اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔