مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں مزنگ لاہور میں واقع فیضانِ
صحابیات میں 2 دن پر مشتمل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کا لرننگ سیشن ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس سیشن میں متعلقہ شعبے کی پاکستان ذمہ دار، صوبہ ٔپنجاب ذمہ دار اور 45 ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں
نے شرکت کی جبکہ سیشن کے دوسرے دن لاہور کی کم و بیش 150 مدرسات شریک ہوئیں۔
سیشن کے پہلے دن بذریعہ آڈیولنک اراکینِ شوریٰ کے سنتوں
بھرے بیانات ہوئےجس میں انہوں نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی نیز صوبہ ٔ پنجاب
کی کارکردگی بذریعہ پریزنٹیشن پیش کی گئیں۔
نگرانِ عالمی مجلس ِمشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرے بیان کے ذریعےشرکا کو اصلاحی مدنی پھولوں سے نوازا اور نگرانِ پاکستان
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بھی بالمشافہ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے نمایا ں کارکردگی پر انہیں تحائف پیش کئے۔
شعبہ مد
رسۃ المدینہ بالغات پنجاب کے دینی کاموں کی کارکردگی کے مطابق 125 درجہ جائزہ لینے
والی مفتشات تفتیش کے کام سرانجام دے رہی ہیں۔ پچھلے سال کے اہداف میں 1 ہزار 100
مدارس اور 12 ہزار 300 طالبات کے اضافے پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اور متعلقہ
شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا اور آئندہ 1 ہزار 200 مدارس کا ہدف دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت
دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کا صوتی پیغام سنایا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔