اشاعتِ دین کا جذبہ رکھنے اور لوگوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 جنوری 2023ء بروز منگل بنگلہ دیش کےشہر نیلفاماری کی گولاہاٹ مسجد میں ذمہ داران کے لئے سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں سیّد پور، راج شاہی اور رنگ پور ڈویژنز سے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے”نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے کی فضیلت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ داران کو اپنی نماز درست کر نے کے لئے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے تنظیمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں نگرانِ شوریٰ نے ذمہ داران کو سیّد پور میں عظیم الشان جامعۃالمدینہ بنانے کی نیتیں کروائیں جس پر اسلامی بھائیوں نےنیت کی کہ آنے والی 10 شوال المکرم 1444ھ سے جامعۃالمدینہ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔

آخر میں نگرانِ شوریٰ نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سمیت دیگرذمہ داران کے ہمراہ سیّدپور میں قائم دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کی برانچ، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اور جامعۃالمدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)