14 نومبر2022 بروز پیر بعدِظہرسرگودھا ڈویژن  کےشہر خوشاب میں احکامِ مسجد کورس منعقد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ، ائمہ مساجد و ذمہ داران سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

رکنِ شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے احکامِ مسجد،چندہ،وقف اور متولی کے بارے میں بیان کیا اور ان کے مطابق عمل کرکے اپنی مساجد کو نمازیوں سےآباد کرنےنیز مسجد کی تعمیر ومرمت اور آمدن و خرچ کا باقاعدہ نظام کے مطابق ماہانہ وسالانہ کی بنیاد پر جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں شرکائے کورس کو دعوتِ اسلامی کےتمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے ہونےوالی ٹیلی تھون مہم میں چندہ دینے کاذہن دیاجس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)