اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں ایک اسپیشل نابینا اسلامی بھائی کے گھر پر مدنی حلقہ ہوا۔

مبلغ دعوتِ اسلامی عمران عطاری نے خوفِ خدا کے موضوع پر بیان کیا۔ مدنی حلقے میں رکن کراچی ریجن محمد عمران عطار ی ، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری نے خصوصی شرکت کی۔ محمد فیضان عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی  کے ذیلی شعبہ نابینا افرا د دعوت اسلامی کے نگران محمد خالد عطاری نے ساہیوال زون کا دورہ کیا جس میں انہوں نےرکن زون ساہیوال محمد عابد عطاری اور زبیر عطاری سے ملاقات کی۔

اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دی، ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں بھی کی ،سرپرست اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسلام آباد ڈیف کلب میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے خصوصی شرکت کی اور بیان کیا۔  اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پانچ وقت کی نماز پابندی سے باجماعت مسجد میں ادا کرنی چاہیے اور مزید شعبان کی فضیلت کے حوالے سے بیان فرمایا۔اس موقع پر رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نگران محمد حنیف عطاری نے  نیشنل ایجوکیشن سینٹر مظفر آبادکا وزٹ کیا جس میں انہوں نے اسپیشل بچوں کو والدین اور اساتذہ کے احترام اور ان کی خدمت کرنے کے حوالے سے لیکچر دیا ۔

محمد حنیف عطاری نے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کےمکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتب تحفے میں پیش کیں۔اس موقع پر اسپیشل ایجوکیشن کے ہیڈ محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکن زون محمد سلیمان عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  مظفر آباد کے علاقے اپر چھتر میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد کے لئے تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد حنیف عطاری نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر شہر کی مذہبی شخصیات ،محمد عمیر عطاری نگران اسپیشل ایجوکیشن دعوت اسلامی،رکن زون محمد سلیمان عطاری اوردیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے بھی شرکت کی ۔( رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


محمد حنیف عطاری ہیڈ اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے ساہیوال زون کا جدول ہوا جس میں انہوں نے رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری اور رکن زون ساہیوال زبیر عطاری سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کے اسکول کا دورہ کیا جس میں انہوں نے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔ گونگے بہرے اور نابینا افراد اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کی ۔سوشل ویلفیئر کے آفس کا وزٹ کیا اور یہاں ڈپٹی ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کی ۔(محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز  ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے عثمان آباد میں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف اسپیشل اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں ہوئیں ۔ علاقائی دورہ ہوا ، نماز مغرب میں سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں (گونگے بہرے اور نابینا )نے بھی شرکت کی ۔ مبلغ دعوت اسلامی محمد سمیر ہاشمی عطاری نے اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔اس علاقائی دورہ میں رکن ریجن محمد عمران عطاری/محمد جمیل عطاری/اور فیضان عطاری نے بھی شرکت فرمائی ۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز  کے نگران محمد حنیف عطاری اور نگران اسپیشل ایجوکیشن پاکستان محمد عمیر عطاری نے حضرو میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز بچوں سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے بچوں کو لیکچر بھی دیا ۔ آخر میں ایجوکیشن سینٹر کے اسٹاف اور اساتذہ سے ملاقات بھی کی۔ (محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


جامع مسجد خزائن العرفان واہ کینٹ میں جاری فیضان قرآن و حدیث کورس میں مبلغ دعوت اسلامی رکن کشمیر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد سلیمان اصغر عطاری نے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قائم  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔

جس میں سلیمان عطاری کا کہنا تھا کہ جہاں دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام کر رہی ہے جو بول سن اور دیکھ سکتی ہے وہیں پر الحمد للہ دعوت اسلامی ایسے افراد میں کام بھی کر رہی ہے جو سننے بولنے اور دیکھنے کی قوت سے محروم ہیں۔ الحمد للہ دعوت اسلامی کا یہ شعبہ ان لوگوں میں نیکی کی دعوت عام کر رہا ہے اور اب مزید ترقیوں کے منازل طے کرتا ہوا نابینا افراد کے لیے مدارس کھول چکا ہے اور ان شاء اللہ اس سال شوال میں نابینا اسلامی بھائیوں کے لئے جامعات بھی کھولنے جا رہا ہے ۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


لاہور مغلپورہ میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام زجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا  جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔ مولانا نوید مدنی نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع بسلسلہ شب معراج النبی ﷺ میں کثیر تعداد میں نابینا اور گونگے بہرے افراد نے شرکت کی جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد فیضان عطاری نے اشاروں کی زبان میں اس اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام لودھراں شہر میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف مدنی عطاری نے اسپیشل بچوں کی تربیت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)