گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کی گئی
جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے،
بہرے) نے شرکت کی۔
اس مدنی مذاکرے میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے
لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے مبلغ ِدعوت اسلامی و رکن زون گوجرانولہ احسان الحق عطاری تھے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل
اسلامی بھائیوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیاگیا جس
میں اسپیشل پرسنز (ڈیف،نابینا
اور معذور اسلامی بھائیوں)نے شرکت کی۔
اس دوران نگران
شعبہ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں
کی تربیت کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا نیز نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن سیَّد عمیر
عطاری نےاس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےزیرِ نگرانی سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
پچھلے دنوں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےزیرِ
نگرانی اسپیشل ایجوکیشن اسکول فور بلائنڈ شاہ رکن عالم کالونی
ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اسپیشل ایجوکیشن ) ملتان،پرنسپل
محمد طاہر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
اس سلسلے میں پر
نگران کابینہ شاہ رکن عالم محمد ذیشان عطاری نے ’’درودِ پاک کی فضیلت‘‘ پرسنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے نابینابچوں میں صبر کے فضائل بھی بیان کئے ۔
مزید رکن زون
ملتان محمد آصف عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی اور
آخر میں دعا کا سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایسٹ ملیر زون
میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ
دعوتِ اسلامی
کےشعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ایسٹ
ملیر زون میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ ہواجس میں مسجد درس اورچوک
درس سمیت دیگر دینی کاموں کاشیڈول رہا ۔
اس کے علاوہ
ایک اسلامی بھائی کے گھر دینی حلقے کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کافی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی نیز اس موقع پر رکنِ کراچی ریجن عمران
عطاری اور رکن زون ایسٹ ملیر محمد وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھرمیں
دعوتِ اسلامی کے تحت ہرجمعرات کو سنتوں
بھرےاجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول شرکت کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں
بلال مسجد چوک اعظم لیہ زون میں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے
بھی شرکت کی نیز مبلغ دعوت اسلامی و رکن ریجن محمد سلطان عطاری نے اس بیان کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔
اس کے علاوہ رکن
ریجن فیصل آباد برائے اسپیشل پرسنز مولانا علی عمران عطاری مدنی دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ اس اجتماعِ پاک میں شریک تھے۔بعدازاں اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے۔( رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں اشاروں کی زبان کےکورس کا سلسلہ جاری وساری ہےجس میں شرکا کی تربیت کی
جارہی ہے۔
اس کورس میں
پچھلے دنوں مبلغِ دعوت اسلامی و رکنِ زون لاہور شمالی محمد سہیل عطاری نے کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی
کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چنیوٹ میں ہونے
والےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں
اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کی شرکت
گزشتہ دنوں
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ چنیوٹ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 35 اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مبلغِ
دعوتِ اسلامی و رکن زون چنیوٹ غلام مصطفی عطاری نے اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کو اشاروں کی
زبان میں بیان سمجھایا۔ ( رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی
بھائیوں کےلئے کسوال میں یومِ تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہواجس میں مبلغ ِدعوت
اسلامی و رکنِ زون اوکاڑہ محمد زبیر عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔
مبلغ ِدعوت
اسلامی نےانہیں ہفتہ وار اجتماع اورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار بھی کیا۔( رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت کراچی ایسٹ ملیر زون لیاقت آباد کابینہ
میں دینی حلقے کا انعقاد ہواجس میں اسپیشل پرسنز افرادنے شرکت کی نیز رکن زون محمد
وسیم عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ کیا
۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ نگرانی پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر زون کورنگی کابینہ میں ایک اسلامی بھائی کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرے، نابینا) افراد نے بھی
شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا ،رکنِ شوریٰ نے ’’اللہ
کی
رحمت پر امید اور تقوی‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں مختلف کورسز
کا سلسلہ وقتاًفوقتاًجاری رہتا ہےجس میں
مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام
آباد جی 11 میں 63 دن کا تربیتی کورس جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سکھانے کے
ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جارہی ہے۔
اس کورس میں پچھلے دنوں مبلغ
دعوت اسلامی و رکن زون کشمیر محمد سلمان عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف
پیش کیا اور انہیں چند اشارےبھی سکھائی۔(رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام ذمہ داراسلامی بھائیوں نے مظفر
آباد اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجس
میں انہوں نے پرنسپل عبدالوحیداوراسپیشل بچوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں بچو ں
کو والدین ،اساتذہ اور بڑوں کا احترام کرنے کے
حوالے سےذہن سازی کی۔ (رپوٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami