دعوتِ اسلامی کی مجلس مزارات اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری کے ہمراہ گولڑہ شریف میں حضرت پیر مہر علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت لاہور مغلپور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے ناظمین نے شرکت کی ۔نگرانِ مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور اجتماعی قربانی کرنے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے حوالے سے نکات دیئے نیز اس مشورے میں ریجن ناظم ،زون ناظمین اور خود کفالت کے ذمّہ دران بھی شریک ہوئے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت فیصل آباد کے جامع مسجد رضوی سیالوی میں قائم مدرسۃالمدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اساتذہ کرام نے شرکت کی مبلغ دعوتِ اسلامی نےاساتذہ کرام کی تربیت کی اور کاکردگی کا جائزہ لیا نیز مبلغ دعوتِ اسلامی نے کہا کے25سال میں اس مدرسۃ المدینہ سے 1200سے زائد حفّاظ کرام اور 3000 سے زائد طلبہ کرام نے قراٰن پاک کی تعلیم حاصل کی۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت  کراچی کھادر کے جامع مسجد الف،کراچی واٹر پمپ کے ایک بینکویٹ اورفیصل آباد کینال روڈ کے ایک ہوٹل میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمینِ حج اور ان کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔ مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیانات کئے اور حج وعمرہ کےمسائل کے ساتھ حاضری مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب بھی سکھائے ۔

اسی طرح مجلس حج وعمرہ کے تحت تاج پور لاہور میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا  جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حاضری مدینہ کے آداب سکھائے ۔دعوتِ اسلامی کی مجلس حج و عمرہ کے تحت   کراچی کھادر کے جامع مسجد الف،کراچی واٹر پمپ کے ایک بینکویٹ اورفیصل آباد کینال روڈ کے ایک ہوٹل میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا   جس میں عازمینِ حج اور ان کے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔ مبلغینِ دعوتِ  اسلامی نے سنّتوں بھرا بیانات کئے اور حج وعمرہ کےمسائل کے  ساتھ حاضری مدینہ زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کے آداب بھی  سکھائے ۔
اسی طرح مجلس حج وعمرہ کے تحت تاج پور لاہور میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر حج تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔رکنِ شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حاضری مدینہ کے آداب سکھائے ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت ذمّہ داران نے ضلع جہلم للہ شریف میں خواجہ فیض بخش چشتی نظامی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشین صاحبزادہ مولانا محمودالحسن چشتی نظامی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیا نیز ذمّہ داران نے مولانا صاحب کو” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “تحفے میں دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ کے تحت تلہ گنگ چکوال میں نئی کلاس کے آغاز کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں طلبہ کرام اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی۔ رکن ِشوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے سنّتوں بھرابیان کرتے ہوئے شرکاکو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ حصّہ لینےکی ترغیب دلائی ۔

اسی طرح دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چکوال کے ساتھ جامعۃالمدینہ کی عمارت کا سنگِ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمّہ داران اور مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔ رکنِ شوریٰ حاجی وقارالمدینہ عطاری نےعلمِ دین کے فضیلت پر سنّتوں بھرا بیان کیا ۔ 


حادثے

7 years ago

ملک کے مختلف علا قوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز با رش کا سلسلہ جا ری ہے ، اس دوران کراچی کے مختلف مقاما ت پر کرنٹ لگنے سے   اموات کے افسوسناک واقعات بھی رونماء ہوئے ۔ذرا ئع کے مطابق بارش کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں گلستان جوہر بلاک 19 ، ڈی ایچ اے فیز 5، بوٹ بیسن، ناظم آباد پاپوش نگر، خاموش کالونی ، محمودآباداور ملیر سٹی سمیت لیاری میں کرنٹ لگنے سےدو بچّوں سمیت نوافراد انتقا ل کر گئے۔اللہ پاک انتقال کرنے وا لوں کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبرِِ جمیل عطا فرمائے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مون سون بارش کا یہ سلسلہ 2 روز سے زائد جاری رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یادرکھئے زندگی قدرت کی طرف سے ایک انمول عطیہ ہے اور اسکی حفاظت کرنے کا ہمیں ہمارادین بھی تعلیم دیتا ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ بارش کے دوران جانی نقصان سے بچنے کے لئے احتیاط کو کسی صورت نظر انداز نہ کریں ۔


دعوت ِاسلامی کی مجلس  مدرسۃ المدینہ کے تحت نئی شاخ کے لئے اقبال ایونیو لاہور میں حاجی حبیب الرحمٰن (سابق آئی جی پنجاب ) نے ایک جگہ کو وقف کیا ،اس کے افتتاح کے موقع پر سنّتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں حاجی حبیب الرحمٰن سمیت سیاسی اور سماجی شخصیت نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے اللہ کی راہ میں خرچ“ کرنے کے حوالے سے سنّتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کےشعبہ جا ت کے تحت ہونے والے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے تحت پنجاب  کے شہر کھڑیانوالہ کےجامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔ مبلغ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی مدنی تربیت کی اور نیک بننے کے 92 طریقوں پر عمل کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت لطیف آباد حیدرآباد میں چوک درس اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں گوشت فروخت کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دی اور عیدِ قرباں کے بعد دعوتِ اسلامی کے تحت ہو نے والے 12دن کےفرض علوم کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ شرکا نے اس کورس میں شرکت کرنے کے لئے اپنے نا م بھی لکھوائے ۔

اسی طرح مجلس تاجران برائے گوشت کے تحت لاہور کے علاقے شاہ پور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں قصّاب اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نےنیکی کی دعوت دی اور عید قرباں کے بعد دعوتِ اسلامی کے تحت ہو نے والے 7دن کے فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ برائے شوبز کے تحت لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف تھیٹرز کے شوبز سے وابستہ اسلامی بھائیوں نےشرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اورنیکی کی دعوت دیتے ہوئے 4،3اور5محرم الحرام 1441ھ کو لاہور سے کراچی مدنی قافلے میں سفر کرنے کی تر غیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس ڈاکٹرز کے تحت فیصل آباد میڈیکل کالج کے ہوسٹل میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ڈاکٹرز اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔مبلغ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیا ن کیا اور شرکا کو ہفتہ وار مدنی رسالہ پڑھنے یا سننے، مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کے لئے الرٹ جاری کردیا، اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران مون سون بارشوں کا امکان ہے جوکہ سندھ پَر اثر انداز ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بدھ کی صبح تک میرپورخاص،حیدرآباد، بینظیرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔کراچی اور ٹھٹھہ میں پیر کی شام یارات سے بدھ کی دوپہر یا شام تک تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں، آج سے بدھ کے درمیان سکھر اور لاڑکانہ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں پیر اور منگل کو اربن فلڈنگ(یعنی شہری سیلاب ) کا خدشہ بھی ظاہر کردیا جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اور حفاظتی انتظامات کے لئے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔