19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی 107
سے زائد شعبہ جات میں سے ایک شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن ہے جس کےذریعے نگران، ناظمین اور مدرّسین پوری دنیا میں دین
ِاسلام کی تعلیمات کو پھیلانے کےلئے آن لائن ناظرہ قراٰن پاک، حفظ قراٰنِ پاک اور
درس ِنظامی کے ساتھ 30 سے زائد کورسز کرانے میں مصروف ہیں جبکہ اسلامی بہنوں کو
اسلامی بہنیں ہی دین کی تعلیم سے آراستہ کررہی ہیں۔ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ
آن لائن شیرانوالہ گیٹ لاہور کے ناظم نے بتایا کہ اس شعبے کے ذریعے پاکستان،
بنگلہ دیش، ہند، سری لنکا، فرانس و دیگر ممالک کے طلبۂ کرام دین کی تعلیم حاصل
کررہے ہیں۔