شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ نیک اعمال کا جائز لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 83ہزار920

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23ہزار66

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27ہزار507

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 57ہزار265

1200مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 48ہزار602

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 78ہزار378

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:71ہزار593

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 19ہزار559

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13ہزار455

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7ہزار452

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  شمالی لاہور زون میں کورس جنت کا راستہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مدنی مرکز کی ہدایات کے مطابق تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلیتھون میں حصہ لینے کا ذہن بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں سرجانی کابينہ کراچی  میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون تا علاقہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس اصلاح اعمال کی پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور عاملات نیک اعمال کے 6 سال کے اہداف دئیے۔،ماہانہ کارکردگی انگریزی ماہ کے حساب سے مکمل وصول کرنے اور اصلاحِ اعمال اجتماع کو ہر ڈویژن میں کرنےکا ذہن دیا، کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور اپنی ماتحت ذمہ دار سے وصول کر کے چیک کرنے، سفر شیڈول ان زون/کابینہ /ڈویژن میں بنانے کا ذہن جہاں اب تک نہیں بنا نیزمدنی مذاکرہ کارکردگی 100 % وصول کرنے کا ذہن دیا، ہفتہ وار مدنی کاموں کی تحریکوں کی کارکردگی تمام سطحوں سے وصول کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نمایاں کارکردگی والی ذمہ دارا سلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے گئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام کراچی بلدیہ کابينہ مہاجر کیمپ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شیخِ طریقت امیر ِاہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا:

ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:

111,508اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزے کیا ۔

24,361اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

32,612 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

61,173 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

1200 درودپاک 51,309 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

313 درود پاک 75,701 اسلامی بہنوں نے پڑھے۔

78,952 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

21,431 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

13,186اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

تہجد 8,238 اسلامی بہنوں نے پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ھونا چاھیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار و  رکنِ ریجن نے زون سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیا ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے متعلق مختلف مدنی پھولوں پر کلام کیا اور جائزہ کارکردگی بڑھانے پر نکات فراہم کئے نیز کارکردگی شیڈول وقت پر جمع کروانے اور ماتحت اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول چیک کرنے کا ذہن دیا نیز ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے ہر ہر ڈویژن میں اصلاح ِاعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دئیے ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی لیاقت آباد اور لانڈھی کابینہ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت تقریباً 99 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے توبہ کی اہمیت پر بیان کیا نیز کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے مسائل حل کئےا ور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  رنچھوڑلائن کابینہ کے ڈویژن گارڈن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مذاکرے کے موضوع پر بیان کیا دوران بیان مدنی مذاکرے کی اہمیت و فضائل بیان کئے نیز نیک اعمال پر عمل کا آسان طریقہ اور الجھنوں کا حل بھی بتایا۔

آخر میں اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئےنیک اعمال کا رسالہ روزانہ پُر کرنے کی نیتیں بھی کیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔ امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کی جانب سے ترغیب دلائے گئے رسالہ ’’ربیع الاول کی خوبیاں‘‘ پڑھنے یا سننے کا سلسلسہ ہوا۔پاکستان اور بیرون ملک کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’ربیع الاول کی خوبیاں‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی”6 لاکھ24ہزار9سو 29‘‘رہی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن  بھلوال زون کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں زون و کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز وقت پر کارکردگی جمع کروانےاور شعبے کے مدنی کام بڑھانے کے لئے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام  گزشتہ روز فیصل آباد ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ داراور ریجن تا ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیک اعمال اور مدنی مذاکرہ کے مدنی پھول سمجھائے ۔پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے کام کو بڑھانے کے لئے نیک اعمال اجتماع کروانےاور نیک بننے کے رسائل کا بستہ لگانے کا ذہن دیا۔