اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زو ن ، لاڑکانہ کابینہ، ڈویژن نصیرآباد میں پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے اصلاح اعمال اجتماع منعقد ہوا جس میں عوام وذمہ داران نے شرکت کی ۔

پاک سطح اصلاح اعمال ذمہ دار نے 63 نیک اعمال کے بارے مییں تفصیلی سمجھایا ۔ روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور ہر ماہ کی پہلی تاریخ تک اپنے ذیلی حلقہ میں رسالہ جمع کروانے کی بھرپور ترغیب دلائی تمام اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر 4 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کل 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں ہر ماہ اپنا نیک اعمال کا کارڈ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کابینہ،   ڈویژن تلک چاڑی میں 4 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات منعقد ہوئے جن میں 79 تاسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اور دیگر ذمہ داران نے اجتماعات میں احترامِ مسلم کےموضوع پر بیان کیا ۔ اصلاح اعمال کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکاء و ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں ۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ زون میں زون ذمہ دار اسلامی بہن کا شدادکوٹ ڈویژن میں شیڈول ہواجس میں 35 کے قریب ذمہ داران اورمقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شدادکوٹ ڈویژن میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کے اجتماع میں شرکت کی۔ 63 نیک اعمال کے رسائل تقسیم کئےاجتماع میں نیت کے موضوع پر بیان کیا گیا۔ نیک اعمال پر عمل کے متعلق امیر اہل سنت کے فرامین بتائے گئے نیز 63 نیک اعمال کی تقسیم کاری کی تفہیم کی گئی

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکااسلامی بہنوں کو 63 نیک اعمال رسالے کی اہمیت بتائی جس پر اسلامی بہنوں نے روزانہ اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ جمع کروانے کی بھی نیت کی آخر میں ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ 26 منٹ مدنی مشورہ بھی ہوا۔

شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف مدنی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ،

ملک و بیرون ملک میں ہونے والے مدنی کاموں کی مختصر کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

83,618اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے رسالے کے مطابق اپنا جائزہ لیا۔

25,638اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

31,370 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

62,336 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

48,451 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

83,733 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

76,876 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا۔

17,747 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کی ۔

12,543اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

8,143 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 20 نومبر 2020 گارڈن میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے درس فیضان سنت کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کا آسان طریقہ سمجھایا نیزاسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور روز نیک اعمال کا جائزہ لینے کی نیتیں کیں۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ، رحیم یار خان زون، کابینہ رحیم یار خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی پھول سمجھائے کارکردگی کو بہتر بنانے کے اہداف بھی دیئے۔ زون ذمہ دار اور ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور،  فیروزپور کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں 160 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال کا رسالہ سمجھایا گیا جس پر شرکاء نے اپنا اور دوسری اسلامی بہنوں کا نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدرسۃ المدینہ  بالغات کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق10 ہزار 783 نے محاسبہ کیا۔1669اسلامی بہنوں نے نفلی روزے رکھے۔ 2580 اسلامی بہنوں نے نیتیں کیں۔1279 اسلامی بہنوں نے نماز تہجد ادا کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی مشاورتوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شیڈول کو صحیح فل کرنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز اصلاح اعمال کے اجتماع کروانے اور ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی اور عاملات میں اضافہ کرنے کا ہدف بھی دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس نیک اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں زون مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبہ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں 17 ذمہ داران نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی سمجھائی اور شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا۔ مدنی مذاکرہ دیکھنے سننے کی ترغیب دلائی۔ اس حوالے سے اہم نکات بھی دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام چنیوٹ کابینہ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

جھنگ زون اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری پورا کرنے کاذہن دیا نیزمدنی کاموں میں آنے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے بارے میں نکات فراہم کئے۔