رحیم یار خان
زون میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام 18 دسمبر 2020ء کو رحیم یار خان
زون میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون، کابینہ ڈویژن و حلقہ سطح کی اصلاحِ
اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا،مدنی مذاکرہ
و عاملاتِ نیک اعمال بڑھانے کا ذہن دیا اور ماہانہ ڈویژن سطح پر ماہانہ ایک اصلاحِ
اعمال اجتماع کروانے اور فی حلقہ دو عاملات بڑھانے کے اہداف دئیے، نچلی سطح سے
کارکردگی کی وصولی مضبوط کرنے اور اپنے شعبےمیں ذمہ داراسلامی بہنوں کی تقرریات مکمل کرنے کے اہداف دئیے۔
لاڑکانہ
زون ذمہ دار اسلامی بہن کا لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مجلس اصلاح اعمال کی لاڑکانہ
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے لاڑکانہ زون کی
دادو کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں دادو کابینہ اور سیہون شریف کابینہ کی
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نیو کراچی کابینہ
اور سرجانی کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
14 دسمبر 2020 ء کو نیو کراچی کابینہ اور سرجانی کابینہ میں اصلاح اعمال کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاحِ
اعمال کی زون ذمہ داراسلامی بہن نے نیک اعمال کی اہمیت اور فضیلت بتاتے ہوئےشعبہ
اصلاح اعمال کی اہمیت کو اجاگر کیا نیز دعائے عطار حاصل کرنے کے لئے اسلامی بہنوں
کو ایامِ قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا۔مزید نیک اعمال کی کار کردگی کا جائزہ لینے
اصلاح اعمال اجتماع بڑھانے اور کار کردگی وقت پر جمع کروانے پر بھی کلام ہوا۔
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی نمبرساڑھے 3 میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ سطح سمیت
تقریبا 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے
کہا کہ اخلاقیات سنوارنے کا بہترین ذریعہ یہ رسالہ ہے، اس کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینےفِل کرکے رسالہ
ذيلی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
حیدرآباد
ریجن کی مجلس اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار کا لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی مشورہ
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کی مجلس اصلاح اعمال کی زون ذمہ
دار کا لاڑکانہ زون کی دادو کابینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں دادو کابینہ اور سیہون شریف
کابینہ کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
میں ”حب جاہ “کے موضوع پر بیان کیا۔ ذمہ
داران کی تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ کاکردگیاں وقت پر جمع کروانے اور اپنے
شیڈول کو مضبوط بنانے اپنی ماتحت کا شیڈول چیک کرنے کی بھی ترغیب دلائی گئی جن ڈویژن
میں مدنی کام نہیں وہاں مدنی کام شروع کرنے کا ہدف لیا گیا ۔ مدنی مشورے کے آخر میں ذمہ داراں کے درمیان مدنی تحائف بھی
تقسیم کئے گئے۔
حیدرآباد ریجن،
کابینہ سجاول، ڈویژن جاتی کے علاقہ جاتی میں اصلاح اعمال اجتماع
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام بروز ہفتہ 12 دسمبر 2020 ء کو پاکستان حیدرآباد
ریجن، کابینہ سجاول، ڈویژن جاتی کے علاقہ جاتی میں اصلاح اعمال اجتماع کیا گیا
جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے ” بہار نیت“ کے موضوع پر
بیان کیا ۔بیان کے آخر میں نیتیں کروائی گئیں اور اصلاح اعمال کے مطابق عمل کرنے کی ترغیب
دلائی گئی جس پر شرکا و ذمہ داران نے نیتیں
پیش کیں ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈرگ کالونی نمبر 1 میں اصلاح اجتماع ہوا جس میں
11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈویژن نگران نے چغلی کی مذمت پر بیان کیا اور
چغلی سے بچنے کا ذہن بھی دیا نیز روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیک اعمال
کا رسالہ بھر کر مہینہ کے آخر میں اپنی
ذمہ دار کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 11 دسمبر 2020 ء کو کورنگی کابینہ کے
علاقہ ضیاء کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
10 دسمبر 2020ء کو کراچی کورنگی ساڑھے 3 میں
کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
مشاورتوں نے شرکت کی۔
اصلاح اعمال کی کابینہ نگران ا سلامی بہن مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات سمجھائے، کمزوری کو دور کرنے اور
کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے اور شعبے
کے دینی کاموں کو بڑھانے کے اہداف دئیے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیراہتمام پچھلے دنوں زون حافظ آباد کابینہ پنڈی بھٹیاں
میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن تا علاقہ اصلاح اعمال ذمہ داران، ذیلی
حلقہ اور مختلف شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار اسلامی بہن نے سب ذمہ داران کو ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور اس کی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا، ہر
سنتوں بھرے اجتماع میں اصلاح ِاعمال کا مکتب لگانے، ہفتہ وار مدنی تحریک کی
کارکردگی مضبوط کرنے پر کلام کیا اور ہر ذیلی حلقہ پر اصلاح اعمال کی تقرری مکمل
کرنے کے اہداف دئیے۔
رسالہ نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہےجس کے ذریعے نیکیوں کی طرف رغبت
حاصل ہوتی ہے۔نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا
گناہوں میں۔امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے تمام
مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے
جس کے ذیعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت
، ،تقوی و توبہ و اخلاص، قفلِ مدینہ ان سب
سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے
جمع کر سکیں گے ان
شاء اللہ ۔
1- کراچی ریجن
ماہ نومبر میں 11268 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔56 مقامات پر اصلاح
اعمال اجتماع ہوا جس میں 1122 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
2-حیدرآباد
ریجن میں 5312 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 19 مقامات پر اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں
412 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
3- ملتان ریجن
میں 5345 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔10مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 264 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
4-فیصل
آباد ریجن میں 5659 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔41 مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 559 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
5-لاہور ریجن
میں 5979 عاملات نیک اعمال اسلامی بہنیں بنیں ۔ 18 مقامات پر اصلاح اعمال
اجتماع ہوا جس میں 700 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 05 دسمبر 2020 بروزہفتہ تمام ریجن ذمہ داران کا بذریعہ اسکائپ مدنی
مشورہ کیا گیا جس میں تما م ریجن کی ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاک سطح
ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے مدنی مشورے میں مختلف کارکردگیوں کے جائزہ فارم سمجھائے گئے۔ ماہانہ کاکردگیوں پر کلام ہوا اس میں جو کمی تھی
ان کمزوریوں کی طرف توجہ دلائی گئی۔
تقرریوں کے
حوالے سے سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا
ذہن دیا گیا نیز نیک اعمال رسالہ کے متعلق بھی کلام ہوا اور26 دسمبر تک دئیے
گئےاہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا گیا۔
مدرستہ المدینہ
بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے حوالے سے نکات سمجھائے گئےاور ڈویژن سطح تک مجلس اصلاح اعمال ذمہ دار
کے ذریعے ہر ہر مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کا ذہن دیا گیا۔
آخر میں تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں
بھی پیش کیں۔