اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے حیدر آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ کا اہتمام کیا گیا جس میں 1658 اسلامی بہنوں نے
رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔556اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ اور227 اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام انگریزی ماہ جنوری 2021پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے فیصل آباد
ریجن میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منایا گیاجس میں 1228 اسلامی بہنوں نے رسالہ
خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا۔ 607 اسلامی
بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور 387اسلامی
بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت
حاصل کی۔
کورنگی کابینہ
میں 2 مقامات انڈسٹریل ایریا اور ناصر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
کورنگی کابینہ میں 2 مقامات انڈسٹریل ایریا اور ناصر کالونی میں اصلاح اعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن
و ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کی اہمیت بتاتے ہوئے قفل مدینہ لگانے کا ذہن دیا نیزروزانہ اپنے اعمال کا
جائزہ لینے اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کابینہ میں اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت
ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن سطح کی اصلاح اعمال کی ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
اصلاح
اعمال کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شعبہ کے حوالے سے اَپ
ڈیٹ کیا اور اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی
کی نیز شعبہ کو مزید بہتر کرنے کا ذہن دیتے ہوئے تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف بھی دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں جنوبی لاہور کی کابینہ جوہر
ٹاؤن میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن
سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
ریجن
مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور تقرریوں کو
مکمل کرنے کا ہدف دیا ۔
سکھر زون کی
کابینہ خیرپور میں حیدرآباد ریجن سطح
اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا مدنی
مشورہ
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں سکھر زون کی کابینہ خیرپور میں حیدرآباد ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی
مشورہ کیاجس میں کابینہ ڈویژن و علاقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نیک اعمال کی عاملات میں اضافہ
کرنے کا ذہن دیا گیا اور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دکھانے کا بھی ذہن دیا گیا ۔اصلاحِ
اعمال اجتماع کو مضبوط کرنے اور اس کے ذریعے ہر ماہ فی ڈویژن میں 12نیک اعمال کی
عاملات میں اضافہ کرنے کا ذہن دیا گیا ۔۔ ذمہ داران نے نیتیں پیش کیں۔
مجلس اصلاح
اعمال کے تحت پاکستان بھر میں ہونے والے اصلاحِ اعمال اجتماعات کی کارکردگی
اس پُرفِتن دور میں ر سالہ نیک اعمال ایک اسلامی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے جس کے ذریعے نیکیوں کی طرف
رغبت حاصل ہوتی ہے۔ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے شب و روز میں کئے
گئے اعمال کا جائزہ لیا جا سکتا ہے کہ کیا
آج کا دن نیکیوں میں گزرا یا گناہوں میں؟۔
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام
مسلمانوں کو گویا ایک ایسا آسان و بہترین انعام و نیک بننے کا نسخہ عطا فرمایا ہے
جس کے ذریعے آپ اپنے کردار، نیکیوں سے محبت،گناہوں سے نفرت،اخلاقیات،عبادت و ریاضت
، تقوی و
توبہ و اخلاص، قفل مدینہ ان سب سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی محسوس کر یں گے اور
بہت کم وقت میں نیکیوں کے خزانے جمع کر سکیں گے اِنْ
شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ!
اسی
سلسلے میں اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہونے
والے اصلاحِ اعمال اجتماعات کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
کراچی ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں93 مقامات پر اصلاح
اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
کم و بیش 1ہزار693 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
جبکہ 14ہزار544 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
حیدرآباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں43مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار93 اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار818 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
ملتان ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں27مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 722اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار210 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
فیصل آباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں38مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 669اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار638 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
لاہور ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں33مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 1ہزار70اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 6ہزار845 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
اسلام آباد ریجن میں ماہ دسمبر 2020ءمیں7مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش136اسلامی بہنوں نے شرکت کی جبکہ 2ہزار697 اسلامی بہنیں عاملات نیک اعمال بنیں ۔
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں
دینی کاموں کی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:
روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1لاکھ14ہزار283
روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 27ہزار54
روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:35ہزار264
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67ہزار75
1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 54ہزار964
313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 81ہزار138
12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 67ہزار27
نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد: 22ہزار72
نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار447
تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار129
اگر کوئی
اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 5پچھلے دنوں کورنگی ، ڈویژن ناصر کالونی کے ایک ذیلی حلقے میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 26
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے
احترامِ مسلم کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا مقصد اور اہمیت بتائی روزانہ
نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔
دعوتِ اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ایسٹ زون کی کابینہ
لانڈھی میں کابینہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں چار ڈویژن کی اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داران کو نیک اعمال اجتماع کرنے اور مدنی
مذاکرہ دیکھنے ا ور نیک اعمال کی کار کردگی
وقت پر دینے کا ذہن دیا۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مظفر گڑھ کی کوٹ ادو کی کابینہ کا
مدنی مشورہ لیاجس میں کابینہ تا ذیلی حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےیوم قفلِ مدینہ منانے کا ذہن دیتے ہوئے نکات سمجھائے۔ ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کے
اہم نکات بتائےاور ذمہ داران سے اہداف بھی
لئے۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لیاقت آباد کابینہ کے علاقوں حسین آباد اور جوہر آباد میں اصلاح اعمال اجتماع
ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن سطح پر شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نیک اعمال کے جائزہ پر بیان ہوا اور اس کی اہمیت
بتائی گئی نیز رسالہ پُر کرنے کا طریقہ سمجھایا اور نیک اعمال کی الجھنوں کا حل بھی دیا آخر میں اسلامی بہنوں کو روزانہ
اپنے اعمال کا محاسبہ کرتے ہوئے نیک اعمال کے رسالے کو پُر کرکے ہر ماہ اپنی ذمہ
دار کو جمع کروانے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔