شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ فیصل آباد میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

1 ہزار836 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

2 ہزار497 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

4 ہزار 321اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے۔

4 ہزار 156اسلامی بہنوں نے 1200مرتبہ درودپاک پڑھے۔

7 ہزار 028اسلامی بہنوں نے 313مرتبہ درود پاک پڑھے۔

3 ہزار 635اسلامی بہنوں 12منٹ مطالعہ کیا۔


اسلامی بہنوں بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 1 تا 5 پر کلام کیا اور عمل کا ذہن دیا نیز نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے اپنے تاثرات دئیے اور نیتیں بھی پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں پاکستان، ريجن حيدر آباد ، تھر زون، کابينہ چھاچھرو میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اور علاقائی دوره کى زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا جس ميں 30 اسلامى بہنوں نے شرکت کى آئنده اصلاح اعمال اجتماع ميں شرکت کرنے کى نیتیں کيں اور نيک اعمال پر عمل کرنے کى نیتیں کىں اور اصلاح اعمال کى ذمہ داران کا تقرر کيا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن حیدرآباد، زون  و ڈویژن لاڑکانہ میں اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کی ڈویژن، علاقہ اور ذیلی ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں گیارہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اسلامی بہنوں نے اپنے مسائل بیان کئے جس پر ذمہ داران نےمسائل کو ہاتھوں ہاتھ حل فرمایا ۔ تقرریوں کے حوالے سے علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار ان سے کلام فرمایا۔

اصلاح اعمال کے بستہ لگانے کے اہداف لئے گئے اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے اہداف دئیےاور اجتماع اصلاح اعمال کا ہدف بھی تمام ذیلی ذمہ داران سے لیا گیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن نواب شاہ زون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 38 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں قصور کابینہ ڈویژن  بلھے شاہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 39 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غور وفکر کی ضرورت اور اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نےدو ذیلیوں میں شعبہ اصلاح اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا تقرر بھی کیا۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں قصور کابینہ ڈویژن بہادر پور میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں37 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غور وفکر کی ضرورت اور اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے رسالے پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کے علاقہ جوڑیا  بازار میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 14 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔رسالہ نیک اعمال بڑھانے اور ان پر استقامت پانے کے لئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر موجوداسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاری کے علاقہ الفلاح روڈ کے ذیلی حلقے میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے توبہ کے متعلق بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ صلوۃالتوبہ پڑھنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ3 اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رہائشی کورس کرنے کی بھی نیت کی۔ آخر میں نیک اعمال کی الجھنوں پر بھی کلام ہوا اور رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کابینہ کے علاقہ ناصر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چغلی کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو چغلی کے گناہ سے بچتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ناصر کالونی میں علاقائی تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار کاردگی میں اضافے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام دارالمدینہ جان محمد کیمپس ملتان کی اساتذہ کے درمیان ”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں ملتان ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیت کی اہمیت، جائزہ کی اہمیت اور نیک اعمال کے متعلق شرعی اور تنظیمی احتیاطیں سکھائیں۔