دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ میں 5 مقامات پر اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں عوام و ذمہ دار اسلامی بہنوں  سمیت 104 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام کراچی کورنگی کے ڈویژن لکھنوؤں میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال کی ڈویژن مشاورت اسلامی بہن نے ”شکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے اور آئندہ ماہ بھی اصلاح ِاعمال اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر اصلاح ِاعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گانے باجوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ صلاة التوبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مصطفیٰ آباد  (رائیونڈ) کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی کے حوالے سے مسائل کا حل اور فارم پہ کارکردگی دینے کا ذہن دیا نیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں میراں حسین زنجانی کابینہ کی ڈویژن باغبانپورہ میں اصلاح ِاعمال اجتماع  کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ” نیت کی اھمیت اور ادب کی فضیلت “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن  کابینہ ڈویژن قائدِ اعظم انٹر چینج میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال کی افادیت کے بارے میں سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات ِنیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میاں میر   کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش20 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اہم نکات پیش کئے نیز شعبےکے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی لاہور شاہ پور کابینہ کی ڈویژن شاہ پور میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں 41 اسلامی بہنوں  سمیت ریجن و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں تفصیل بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی ڈیفنس کے فیز 2 میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چغلی کی مذمت پر بیان کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کا طریقہ بتایا۔اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال لینے اور جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اگلے اصلاحِ اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی نیت یں بھی کیں۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کراچی کھارادر کے ڈویژن وزیر مینشن میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں ڈویژن مشاورت سمیت 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 5 کی وضاحت کرتے ہوئے شجرہ شریف کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔شرکانے نیک اعمال پر عمل کرنے کی نیت بھی کی۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے محاسبہ کی اہمیت و فضیلت پر بیان کیا اور نیک اعمال کی الجھنیں سمجھائیں۔ نیک اعمال کے رسالے پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔ شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ اجتماع کے آخر میں رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی  بہنوں کے شعبے اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کے ڈویژن کوسٹ گارڈ میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ و ڈویژن ذمہ دار سمیت 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال میں سے چغل خوری کے نقصانات پر بیان کیا۔ نیک اعمال آسانی کے ساتھ عمل کے متعلق وضاحت کی جس پر شرکااسلامی بہنوں نے نیک اعمال پر عمل کرنے اور رسالہ پُر کر کے جمع کروانے کی بھی نیتیں کیں۔