اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں ریجن، زون اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اپنے شعبہ کے اپ ڈیٹ مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے کارکردگی فارم اور شعبہ کے دینی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کا طریقہ بتایا نیزتقرریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ذیلی سطح پر تقرریاں مکمل کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  لاہور جنوبی زون کابینہ داتا صاحب ڈویژن مزنگ میں اصلاح ِاعمال اجتماع ہوا جس میں اراکین کابینہ اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے توبہ کے فضائل کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیاجبکہ اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال  کے تحت کابینہ میاں میرڈویژن تاج پورہ میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں 41 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نیک اعمال ذمہ داراسلامی بہن نے 63 نیک اعمال سے متعلق کچھ نیک اعمال سمجھائے اورعاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شریک رہنے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیراہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن، فیصل آباد زون کی پینسرہ کابینہ میں اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں شعبہ اصلاح ِاعمال ریجن، کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اپ ڈیٹ مدنی پھول اور زون تا ذیلی سطح کے اپ ڈیٹ کارکردگی فارم سمجھائے شعبہ کے دینی کاموں کو بہتر انداز سے کرنے کےنکات بتائے نیز ہر ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں شعبہ نیک اعمال کے ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ مشاورت اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت اصلاح ِاعمال ذمہ دار نے کارکردگی کو مضبوط بنانے پر توجہ دلائی اور نیک اعمال رسالہ کارکردگی تمام ذیلی حلقوں سے لینے اور اس کا فولو اپ رکھنے اور وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز مدرستہ المدینہ بالغات سے نیک اعمال کے رسائل وصول کرنے پر بھی کلام ہوا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 کی کابینہ نیو کراچی میں شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ مشاورت سمیت 6 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح ِاعمال ذمہ داراسلامی بہن نے مطالعہ کرنے کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو ذہن دیا نیز مدرستہ المدینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقد کرنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ہی شعبہ کی تقریری کو مکمل کرنے، یومِ قفل مدینہ منانےاور اس کی کارکردگی فالو اپ کرنے کی ترغیب دی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے چاندنی چوک میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں کابینہ نگران اسلا می بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال زون ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار کارکردگی جمع کروانے اور سنتوں بھرے اجتماع میں 12 منٹ نیک اعمال کا بستہ لگانے اور عاملات نیک اعمال میں اضافے کا ذہن دینے پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی ساؤتھ زون 1کے علاقے لیاری میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کورسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کااصلاح اعمال رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 58 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اس کورس میں تیمم ،وضو ،غسل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزسنتیں آداب اور مسنون دعائیں بھی یاد کروائی گئی جبکہ زون اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی وقتاً فوقتاً بیانات کے ذریعے اسلامی بہنوں کو شرعی پردے کی ترغیب دلائی جس پر کورس کے اختتام پراسلامی بہونوں نے شرعی پردے کی نیت کرنےکےساتھ ساتھ آئندہ بھی دارالسنہ میں کورس کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی  لیاری کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں تقریباً 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ”زندگی کا مقصد“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں بریف کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے شعبے اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان، پنجاب، کابینہ شکرگڑھ کی ڈویژن ظفروال میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا  جس میں تقریبا 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی نگران اسلامی بہن نے اصلاح اعمال کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے گناہوں سے بچنےاور نیکیوں پر استقامت پانےکا ذہن دیا ۔اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے اور رسالہ پُر کر کے اپنی ذمہ داران کو جمع کروانے کی نیت کی اور دیگر اسلامی بہنوں کو ترغیب دلانے کی بھی اچھی اچھی نیتیں کیں۔