دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پاکستان حیدرآباد ریجن کے دارالسنہ للبنات میں 12 دن کااصلاح اعمال رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 58 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

اس کورس میں تیمم ،وضو ،غسل اور نماز کا عملی طریقہ سکھایا گیا نیزسنتیں آداب اور مسنون دعائیں بھی یاد کروائی گئی جبکہ زون اور ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے بھی وقتاً فوقتاً بیانات کے ذریعے اسلامی بہنوں کو شرعی پردے کی ترغیب دلائی جس پر کورس کے اختتام پراسلامی بہونوں نے شرعی پردے کی نیت کرنےکےساتھ ساتھ آئندہ بھی دارالسنہ میں کورس کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔