21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح ِاعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کلفٹن کابینہ میں 2 مقامات پر اصلاح ِاعمال
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے
اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گانے
باجوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ صلاة التوبہ پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز اپنے
اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔