اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  لیاری کے علاقہ الفلاح روڈ کے ذیلی حلقے میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے توبہ کے متعلق بیان کیا اور نیک اعمال پر عمل کرتے ہوئے روزانہ صلوۃالتوبہ پڑھنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا جبکہ3 اسلامی بہنوں نے اصلاح اعمال رہائشی کورس کرنے کی بھی نیت کی۔ آخر میں نیک اعمال کی الجھنوں پر بھی کلام ہوا اور رسائل بھی تقسیم کئے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی کابینہ کے علاقہ ناصر کالونی میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں33 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چغلی کے موضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو چغلی کے گناہ سے بچتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیت کا اظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ناصر کالونی میں علاقائی تا ذیلی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ کے متعلق اپڈیٹ دیتے ہوئے اچھی کار کردگی پر حوصلہ افزائی کی نیز ہفتہ وار کاردگی میں اضافے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام دارالمدینہ جان محمد کیمپس ملتان کی اساتذہ کے درمیان ”جنت کا راستہ کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں ملتان ریجن کی اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نیت کی اہمیت، جائزہ کی اہمیت اور نیک اعمال کے متعلق شرعی اور تنظیمی احتیاطیں سکھائیں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا ۔ملک و بین الاقوامی امور میں ان مدنی تحریکوں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

118,195اسلامی بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزے کا ذہن دیا۔

29,064اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔

37,070 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔

69,620 اسلامی بہنوں نے گھر درس دئیے ۔

55,265 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔

95,769 اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔

85,871 اسلامی بہنوں نے 12منٹ مطالعہ کیا۔

21,713 اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں ۔

13,245اسلامی بہنوں نے نفل روزے رکھے۔

10,106 اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں۔

islamibahan.inamat@dawateislami.net


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن و  زون ملتان میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے خواتین کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  اصلاح اعمال زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی مشورہ لیا جس میں 22 ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ میں تقرری پر کلام ہوا اور شعبے کے اسپیشل کام کے حوالے سے اہم نکات دئیے اور انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز جائزہ تحریک میں کمزوری پر فالو اَپ کے ساتھ بہتری کے اہداف بھی دیئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں شعبہ اصلاح اعمال  کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں اصلاح اعمال کی 3 ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کار کردگی کا فالو اَپ بھی کیا اور اہم نکات بھی سمجھائے نیز ذمہ داران کو کار کردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ ،بلدیہ کابینہ،اور ڈیفنس کابینہ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اصلاح اعمال ذمہ داران سمیت کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نیک اعمال پر عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا۔ ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال پر آسانی کے ساتھ عمل کا طریقہ بتایا اور انفرادی عبادات بڑھاتے ہوئے ہر ماہ یوم ِقفل ِمدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے پر خاص توجہ دلائی جس پر شرکاء اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نیو کراچی کابینہ میں اصلاح اعمال کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن  سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال کے شعبہ کی تقرری پر کلام ہوا اور احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرتے ہوئے جائزہ تحریک میں کمی کو دور کرنے کا ذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے کے اہداف بھی دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، لانڈھی کابینہ، کورنگی ساڑھے تین میں ڈویژن تا ذیلی کے ساتھ کابينہ مشاورت کا مدنی مشورہ ہوا۔ کابینہ مشاورت شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار نے مدنی مذاکرہ کارکردگی، مدرستہ المدینہ سے کارکردگی کس طرح لینی ہے بتایا، اورہفتہ وار کام کی ترغیب دلائی ذمہ داران کو شعبہ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا گیا۔ بہتری کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے۔ذمہ داران کی اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن ، سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں زون سطح اور کابینہ سطح کی ذمہ دار سمیت 28  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی نیز نیک اعمال کا رسالہ پابندی کے ساتھ جمع کروا کے پیر و مرشد کی دعاؤں میں حصہ لینے کا ذہن دیا ۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار فرمایا۔