اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 26 دسمبر 2020ء کو کراچی  کھارادر کے ڈویژن وزیر مینشن میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی کابینہ مشاورت نے”احترامِ مسلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے نیکیوں والے اعمال کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اقبال ٹاؤن لاہور میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نیکی کی اہمیت بیان کی اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو ذہن دیا کہ ابھی وقت ہے کہ جتنا زیادہ نیکیاں کرسکتے ہیں کرلیں نیز رسالہ نیک اعمال کا تعارف کرواتے ہوئے جائزہ لینے کی نیتیں کروائیں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا ساہیوال زون میں  مدنی مشورہ کیاجس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنے شعبے کے مدنی کام کو بڑھانے کے مختلف مدنی پھول دئیے۔ ذمہ داران سے رسالہ وصول کرنے کی ترغیب دلائی ۔ ذیلی سطح تک تقرریاں مکمل کرنے پر مدنی پھول دئیے۔ اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ کی ڈویژن وارہ میں اصلاح اعمال  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت ڈویژن کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تقرری کے حوالے سے ذہن دیا نیز ہاتھوں ہاتھ ڈویژن سطح پر مجلس اصلاح اعمال کی ذمہ دار کی تقرری کی۔ شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاڑکانہ ڈویژن میں اصلاحِ اعمال  زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ کیا جس میں اصلاحِ اعمال کی ڈویژن و علاقہ اور ذیلی ذمہ داران نے شرکت کی۔

شعبہ کے مدنی کاموں کا جائزہ لیا اور کمی ہونے کی صورت میں ان کا ذہن بنایا ۔مدنی مذاکرہ کارکردگی لینے کا طریقہ بھی بتایا اور جہاں جہاں تقرریاں نہیں وہاں تقرریاں کرنے کا ڈویژن ذمہ دار سے ہدف بھی لیا گیا اور ہر علاقہ اور ڈویژن ذمہ دار کو جدول بنانے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ، زون ملتان ،  کابینہ ملتان مکی کی ڈویژن ولایت آباد مکی میں اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا اور مدنی پھول سمجھائے آخر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن،  زون ملتان، کابینہ خانیوال میں اصلاح اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبے کی دیگر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ہفتہ وار اور ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیااور مدنی پھول سمجھائے آخر میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 19 دسمبر 2020ء  کو کراچی کورنگی ساڑھے 5 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقہ تا ذيلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی ۔ ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو بھر پور طریقے سے رپورٹ سمجھانے کی کوشش کی اور اہم نکات دئیے، کمزوری کو دور کرنے اور رپورٹ کو بہتر بنانے کا ذہن دیا اور اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے نکات بھی دئیے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  فیصل آباد کابینہ کی ڈویژن رضا آباد میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی، اسلامی بہنوں میں نیک اعمال کے رسالے تقسیم کئے گئے جبکہ نیک اعمال Applicationکا تعارف بھی پیش کیاگیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال زیر اہتمام گزشتہ روز فیصل آباد ریجن  میں مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فیصل آباد ریجن کی رکن ریجن مجلسِ اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال اجتماع کو ڈویژن سطح کرنے کی ترغیب دلائی، ذیلی تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دئیے، مدرستہ المدینہ بالغات میں اصلاح اعمال اجتماع کرنے کے مدنی پھول بھی سمجھائے۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایاچنانچہ ملک و بین الاقوامی امور میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 90ہزار454

روزانہ ایک پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 26ہزار940

روزانہ آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:35ہزار351

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 65ہزار955

1200 مرتبہ درودپاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 52ہزار637

313مرتبہ درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 80ہزار289

12 منٹ مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85ہزار473

نفل روزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 21ہزار424

نفل روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار874

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9ہزار756

اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر رابطہ کریں:

islamibahan.inamat@dawateislami.net


دعوت اسلامی کی مجلس اصلاح اعمال  کے زیراہتمام 18 دسمبر 2020ء کو رحیم یار خان زون میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ پاکستان مشاورت اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے بھی اس اجتماعِ پاک میں خصوصی طور پر شرکت کی۔