15 رجب المرجب, 1446 ہجری
کراچی کھارادر کے ڈویژن وزیر مینشن میں اصلاح
اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Mon, 28 Dec , 2020
4 years ago
اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام
26 دسمبر 2020ء کو کراچی کھارادر کے ڈویژن
وزیر مینشن میں اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن
تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت
کی اورمدنی مذاکرہ کی کار کردگی،یوم قفل مدینہ اور خاموش شہزادہ رسالہ کی کار کردگی
بہتر بنانے کے حوالے سے نکات دیئے۔