مجلس شارٹ کورسز کی ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
کال اجلاس
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام 12 جون
2020ء بروز جمعہ شارٹ کورسز کی ریجن
مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال اجلاس ہواجس میں پاکستان سطح شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن
نے اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مفتشہ ٹیسٹ کے سلسلے میں لاک ڈاون کے دنوں کو
سامنے رکھتے ہوئے آنے والے کورس کیلئے نصاب کی ترکیب بنی جس پر ریجن مشاورت کے ساتھ اہم امور پر مشاورت ہوئی تا کہ آنے والے کورس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ
مدرسہ مل سکیں اور ان کے ذریعے پاکستان بھر میں لنک اور بالمشافہ ہونے والے کورس کی
تعداد بڑھائی جا سکے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں
حلقہ و علاقہ سطح پر 20 دن کیلئے "
فیضان تلاوت قراٰن کورس "منعقد
ہوا ۔ اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ رہا۔ اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات ،صراط الجنان سے
منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں
پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں مع
عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع ملا۔یہ کورس 766 مدراس المدینہ،10
جامعۃالمدینہ،آن لائن 433 جبکہ دیگر 1210 مقامات پر کروایا گیا۔اس کورس میں 30ہزار904
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں
کا اظہار بھی کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں:
8ہزار564اسلامی بہنوں نے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے کی
نیت کی۔
8ہزار603 اسلامی بہنوں نے عطاریہ/طالبہ بننے کی نیت کی۔
13ہزار386اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت
کی۔
14ہزار721اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی نیت کی۔
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ اہتمام رمضان المبارک1441ھ میں چکوال زون میں آن لائن پانچ کابینات میں 10
مقامات پر ” فیضان تلاوت قراٰن کورس “ کا
سلسلہ ہوا جن میں 107 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ اس موقع پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا:
کم وبیش 77 اسلامی
بہنوں نےمدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کی نیت
کی۔
کم وبیش 37 اسلامی
بہنوں نے عطاریہ بننے کی نیت کی۔
کم وبیش 23اسلامی
بہنوں نے علم دین حاصل کرنے کی نیت کی۔
40 اسلامی بہنوں نے
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔
کم وبیش 58 اسلامی
بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے
کی نیت کی۔
مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام لاہور ریجن میں ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام20
مئی2020ء بروز بدھ لاہور ریجن میں ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے امامِ اہلسنّت کے
شوقِ علمِ دین کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور
پر تربیت کی۔
کراچی ریجن میں تین دن پر مشتمل " ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس"
کا آغاز
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکےزیراہتمام17 مئی2020ء سے کراچی ریجن
میں تین دن پر مشتمل " ماہِ رمضان بخشش کا سامان کورس" کا آغاز
ہوا جس میں کم و بیش10اسلامی بہنیں شرکت
کرہی ہیں۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو لیلۃ القدر کسے کہتے ہیں؟علاماتِ شب لیلۃ القدر، لیلۃ القدر کی دعا، صلوۃالتسبیح کی ادائیگی، آخری عشرہ کا اعتکاف، الوداع ماہ رمضان، صدقہ فطر کی مقدار، قراٰن کی رو سے عید کے دن خوشی کا اظہار کرنا کیسا؟،
لیلۃ الجائزہ (انعام کی رات کیا؟) عید کے دن کا انمول وظیفہ، شش روزں کی فضیلت وغیرہ سیکھنے
کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
کلفٹن اور ڈیفنس کابینہ کے فیضان
تلاوت کورس میں کراچی ریجن نگران کاسنتوں بھرا بیان
اسلامی
بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام یکم رمضان المبارک تا 20 رمضان المبارک کئی مقامات پر فیضان تلاوت کورس بذریعہ اسکائپ منعقد کیا
گیاجن میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔14 مئی 2020ءبروز جمعرات کلفٹن اور ڈیفنس
کابینہ کے فیضان تلاوت کورس میں کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس
میں شریک اسلامی بہنوں کو درست قرآن پاک تجوید کے ساتھ پڑھنےکی ترغیب دلائی۔
مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام فیصل
آباد ریجن میں ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 13مئی 2020 بروز بدھ فیصل آباد ریجن
میں ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 48اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بذریعہ زوم
لنک سنتوں بھرا بیان کیا اورکورس میں شریک
اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کے لیے ڈونیشنز جمع کروانے اور عطیات مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام13مئی2020ء کو راولپنڈی کے ایک ڈویژن میں بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش28 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سیرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ کے
موضوع پربیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتےہوئے
مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اورڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن
دیا۔
ڈی ایچ اے کراچی میں آن لائن "فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس " کا سلسلہ جاری
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441 ھ سے ڈی ایچ اے کراچی میں20 دن پر مشتمل آن لائن "فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس " کا سلسلہ
جاری ہے جس میں30اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45منٹ ہے
۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی
واقعات، صراطالجنان سے منتحب آیات کی تفسیراور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے
مخصوص اذکار و دعائیں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسزکے زیر اہتمام یکم رمضان المبارک 1441 ھ سے کراچی ریجن میں20 دن پر مشتمل آن لائن "فیضانِ
تلاوتِ قراٰن کورس " کا سلسلہ
جاری ہے جس میں 12اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں۔اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45منٹ
ہے ۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ ڈیڑھ پارہ سنانے کے ساتھ ساتھ قراٰنی
واقعات، صراطالجنان سے منتحب آیات کی تفسیراور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے
مخصوص اذکار و دعائیں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام
پچھلے دنوں راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ ون
ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس
میں کم و بیش 38 اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔ رکن عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے "صالحات
اور راہ خدا میں خرچ کے موضوع "پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو راہ خدا میں اپنا مال خرچ کرنے، دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں معاونت
کرنے اور اعتکاف کی سعادت پانے کی ترغیب دلائی۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر
اہتمام6مئی2020ء کو چکوال زون جہلم کابینہ میں ون ڈے سیشن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان نگران اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ " سیرت مولیٰ
علی " کے موضوع پر بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے مدنی کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے
وابستہ رہنےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔