اسلامی بہنوں کی  مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک1441ھ سے ملک و بیرون ملک میں حلقہ و علاقہ سطح پر 20 دن کیلئے ’’ فیضان تلاوت قراٰن کورس‘‘ آغاز ہو رہا ہے ۔

اس کورس کا دورانیہ ایک گھنٹہ 45 منٹ ہوگا۔ان شاءاللہ عزوجل اس سلسلے کا آغاز یکم رمضان المبارک 1441ھ بمطابق 24 اپریل 2020ءسے ہو گا۔روزانہ نعت رسول مقبول ﷺ اور ڈیڑھ پارہ سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات ،صراط الجنان سے منتخب آیات کی تفسیر ،رمضان المبارک میں پڑھے جانےوالے مخصوص اذکار و دعائیں مع عوامی مسائل اور انکا حل سیکھنے کا موقع مل سکے گا۔

کورس میں دخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے علاقے کی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ کریں۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کشمور زون میں’’ رمضان کیسے گزاریں کورس‘‘کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف سندھ،یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچرنے شرکت کی۔مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو رمضان کے فضائل اوراسے احسن انداز میں گزارنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان آن لائن کورس"اپنی نماز درست کیجئے" کا انعقاد کیا گیا۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کے ضروری مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرتےہوئے نمازوں کی پابندی کرنے اور مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے  زیر اہتمام کراچی ریجن، فیصل آباد ریجن اور ملتان ریجن میں لاک ڈاؤن کی صورت حال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات کے دوران راہنمائی امت اور اشاعت علم دین کے تحت شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان آن لائن کورس " رمضان کیسے گزاریں"کا انعقاد کیا گیا جن میں کثیر تعداد میں ڈاکٹرز ،ٹیچرز ،اسٹوڈنٹس سمیت 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور کورس میں میں شریک اسلام بہنوں کو رمضان کے فضائل، اور روزہ کے مسائل، شب قدر کی خصوصی عبادات اور اعتکاف کے مسائل سے متعلق معلومات فراہم کی۔


ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعتِ علم دین کے تحت پچھلے دنوں کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان آن لائن ون ڈے ورک شاپ "موجودہ حالات اور اگلا راستہ" کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ 80شخصیات اسلامی بہنوں نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔مبلغۂ دعوت اسلامی نے سلائیڈ کے ذریعے شخصیات کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے آخر میں شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر پانچ ہیبٹ(habit) جیسے غفلت، ناشکری، اللہ کی نافرمانی کو چھوڑنے اور پانچ ہیبٹ(habit) جیسے صبر، شکر اور خوف خدا کو اپنانے نے کی نیت کى۔


گزشتہ دنوں لاڑکانہ زون کی لاڑکانہ کابینہ میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شعبہ تعلیم اور مجلس رابطہ سے وابستہ شخصیات کے درمیان  کورس "اپنی نماز درست کیجئے" کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور اہل ثروت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنےاور اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان "رمضان کیسے گزاریں کورس" کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مزید آن لائن کورسز کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاکستان بھر کی ریجن تا کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان بذریعہ اسکائپ ون ڈے سیشن بنام ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ ‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کی پاک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واضح طور پر سمجھایا گیا کہ آج کل کے موجودہ حالات کے پیش نظر ہمارا اگلا راستہ کیا ہونا چاہیے،اس موجودہ وقت کو کس طریقہ کار کے مطابق دینی کاموں میں لگ کر گزارنا ہے جبکہ کروانا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور اس کے علاوہ امیر اہل سنت کے عطا کردہ اوراد و وظائف بھی بتائے۔


ملکی صورتحال میں تعلیمی اداروں اور دیگر کاروباری مراکز میں تعطیلات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے راہنمائی امت اور اشاعت علم دین کے تحت کراچی ریجن میں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کےزیر اہتمام شخصیات کے درمیان میں آن لائن کورسز ’’ رمضان کیسے گزاریں‘‘ کورس’’اپنی نماز درست کیجئے ‘‘ اور ’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ‘‘کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے وابستہ80 شخصیات خواتین نے بذریعۂ انٹرنیٹ شرکت کی جن میں ہائى لیول اسکول کى پرنسپل، ٹیچرز، میڈیکل کی اسٹوڈنس اور لیڈی ڈاکٹرز شامل ہیں۔ مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتو ں بھرے بیانات کئے اور کورسز میں شریک شخصیات خواتین کو وقت ضائع نہ کرنے اور اچھے کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شخصیات نے موجودہ حالات میں انفرادى طور پر غفلت، ناشکری، اللہ کی نافرمانی کو چھوڑنے اور صبر، شکر اور خوف خدا کو اپنانے نے کی نیتیں کىں۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام ذیلی حلقہ محمدی  کالونی راولپنڈی میں بذریعہ کال’’موجودہ حالات اور اگلا راستہ ‘‘ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ پاکستان مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو موجودہ حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خوب نیکیاں کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔ 


گزشتہ دنوں اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام لاڑکانہ زون شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان’’اپنی نماز درست کیجئے کورس‘‘ کا انعقاد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اورشخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کا عملی طریقہ اور نماز کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے نمازوں کی پابندی کرنے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہےاور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں کشمور زون میں شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات کے درمیان ’’رمضان کیسے گزاریں کورس ‘‘کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف کراچی کی اسٹوڈنٹس اور ایک ٹیچر نے شرکت کی۔ مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو  روزوں کے مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئےاچھے انداز میں رمضان گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی ذہن دیا۔